اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قوم و ملت اور ملک کے تحفظ و بقاء کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کی قربانیاں آب زر سے لکھنے کے قابل -------------- خیر اندیش مولانا محمد عارف سراج نعمانی صحافی روزنامہ انقلاب و خادم آل انڈیا تحریک عوام ہند

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 17 December 2019

قوم و ملت اور ملک کے تحفظ و بقاء کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کی قربانیاں آب زر سے لکھنے کے قابل -------------- خیر اندیش مولانا محمد عارف سراج نعمانی صحافی روزنامہ انقلاب و خادم آل انڈیا تحریک عوام ہند

قوم و ملت اور ملک کے تحفظ و بقاء کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کی قربانیاں آب زر سے لکھنے کے قابل --------------

خیر اندیش مولانا محمد عارف سراج نعمانی صحافی روزنامہ انقلاب و خادم آل انڈیا تحریک عوام ہندملک و ملت کی حفاظت کے لئے آپکی خدمات تاریخ کے سنہرے اوراق میں ہوگی درج---------
----------------------------------------
ملک و ملت کے معمار جانباز بھائیوں اور بہنوں کو آل انڈیا تحریک عوام کی مبارکباد و اظہار عقیدت----------------

قوم و ملت اور ملک کے جیالے اور اس دیش کے سچے محب وطن اور سچے معمار اپنے ملک کی حفاظت میں تاریخ ساز قربانی اور کارنامے انجام دینے والے توحید اسلام کے متوالے اپنے ملک اور مسلمانوں ہندوستانیوں کی حفاظت میں خیمہ زن جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات آپکی جرأت فراست ایمانی حوصلہ و ہمت کی داد دینے کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں آپکی جرأت و شجاعت کو دل سے سلام آپ نے اس کالے قانون کے خلاف سڑکوں پر اتر کر پولیس و انتظامیہ کی بربریت اور بے تحاشا ظلم کا سامنا کرتے ہوئے اپنا خون بہا کر یہ ثابت کردیا کہ ہم ہی ہیں وہ مسلمان جنہوں نے ہر نازک دور میں اپنے ملک اور ملت کی حفاظت کی ہے ہم ہی ہیں وہ سچے محب وطن جنہوں نے اس ملک کی آزادی اور سرحدوں کی حفاظت کی ہے ہم ہی ہیں وہ جرأت والے جنہوں نے آج کالے قانون کے خلاف سینہ سپر ہوکر سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوکر تمام طرح کی ظلم و بربریت پولیس کے لاٹھی ڈنڈوں اور گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ ہمیں اپنا ملک وطن عزیز اور اپنی ملت اسلامیہ اپنی جان سے بھی --------زیادہ عزیز ہے --------
اپنے ملک کے لئے آپکے جزبہ شہادت جزبۂ جاں نثاری و جواں مردی کو میں ایم عارف سراج نعمانی صحافی روزنامہ انقلاب و خادم آل انڈیا تحریک عوام ہند دل سے سلام اور شکریہ اور نیک دعاؤں کا ہدیہ پرخلوص پیش کرتاں ہوں یقینی طور میں خود اور ہماری تنظیم آل انڈیا تحریک عوام ہند کا ہر فرد آپکی قربانی پر فدا ہے آپکی قربانیوں پر ہمیں رشک ہے اور ہو بھی کیوں نہ کیونکہ ایسے نازک وقت اور سلگتے حالات میں پوری قوم اور ملک کو آپ نے جو حوصلہ دیا اور سر فخر سے اونچا کردیا اور غیر مسلم ملک دوست سیکولر پسند عوام کو سڑکوں پر سراپا احتجاج ہونے کو مجبور کیا یقیناً اپنے آپ میں یہ تاریخ ساز ہے  جسکی نظیر نہیں ملتی -----
یقیناً مؤرخ یہ لکھے گا کہ جب یہ ملک آزمائشوں اور مشکل حالات سے گزر رہا تھا آپ نے اسکو ایسی سمت عطاء کی اور این آرسی جیسے کالے قانون کے خلاف آزادی کا ایسا نعرہ لگایا کہ جسکی گونج پورے ملک کے گوشہ گوشہ میں پہنچی اور ایسا رخ ملا کہ اپنے ملک میں اپنے ہی شہر میں ہم ہندوستانیوں کو آزادی کا نعرہ لگانا پڑا---------------------
یقیناً حکومت ہند کا یہ جابرانہ اور غیر منصفانہ عمل ہے جوکہ اس ملک کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے -----لیکن آپنے اپنی کوشش و سعی سے ایوان اقتدار میں لرزاں پیدا کردیا ہے اس ملک کے ہر گوشہ میں مقیم

 (باالخصوص جامعہ ملیہ اسلامیہ)
 کے طلبہ و طالبات اے ایم یو کے طلبہ و طالبات اور دیش بھر
کی ہندو مسلم یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات -------
دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے طلبہ جن پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جنہوں نے بھی پو لیس کی لاٹھیوں ڈنڈوں کا سامنا کیا ہے بصمیم و قلب دل کی گہرائیوں سے ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپنے اپنے فلک شگاف نعروں سے اس ملک کی فصیلوں کو گنجا دیا اور سوئے ہوئے دیش واسیوں کو جگادیا ہے میری بہنوں اور بھائیوں آپ نے پیغمبر اسلام کے دور کو دوہرایا تاریخ اسلام کا نمونہ پیش کیا اور سوئی ہوئی قوم اور ملک کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تو کیوں نہ آپکو ہزار بار مبارکباد پیش کی جائے کیوں نہ آپکو اظہار عقیدت اور نیک دعاؤں کا ہدیہ پیش کیا جائے میرے ہردل عزیز ساتھیوں شکل چاہے جو بھی ہو لیکن ہم آپکی اس تحریک میں جوکہ ملک و ملت کی سالمیت و حفاظت کیلئے آپنے چھیڑی ہے ہر قدم پر آپکے ساتھ ہیں شانہ بشانہ ہیں آپکی اس تحریک کو کسی بھی طرح سے رائیگا نہیں جانے دیں گے اور خون کے آخری قطرے تک اس دیش کی اور اپنی ملت کی حفاظت میں پیش پیش رہینگے ----------
خدا آپکا حامی و ناصر ہو

آپکا خادم آپکا مخلص#
----------------------------------------
خیر اندیش مولانا محمد عارف سراج نعمانی صحافی روزنامہ انقلاب و خادم آل انڈیا تحریک عوام ہند -----