اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خطیب العصر حضرت مولانا اختر حسین صاحب قاسمی بھاگلپوری رح نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 2 December 2019

خطیب العصر حضرت مولانا اختر حسین صاحب قاسمی بھاگلپوری رح نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

خطیب العصر حضرت مولانا اختر حسین صاحب قاسمی بھاگلپوری رح نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

ہزاروں کا جم غفیر نماز جنازہ میں شریک. گڈا، بانکا و بھاگلپور سے فرزندان توحید کا امنڈتا ہوا سیلاب

سنہولہ بھاگلپور ( رپورٹ : محمد سفیان القاسمی )

بھاگلپور ضلع کی عظیم علمی و دینی شخصیت مناظر اسلام ،خطیب العصر حضرت مولانا محمد اختر حسین صاحب قاسمی بعد نماز مغرب قبرستان سیریچک میں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دئیے گئے. نماز جنازہ میں گڈا، بانکا اور بھاگلپور کے ہزاروں فرزندان توحید کا جم غفیر تھا. ان کے علاوہ بہار و جھارکھنڈ اور بنگال سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.

مولانا مرحوم زبر دست علمی قابلیت کے مالک تھے،وہ بے مثال خطیب تھے اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک حاضر جواب اور زبردست مناظر بھی تھے، انھوں نے کئی مدارس میں قابل قدر علمی خدمات انجام دیں اور اپنی خطابت و مناظرانہ صلاحیت سے شرک و بدعات کا قلع قمع کرنے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا. ان کی بے پناہ صلاحیت اور عظیم خدمات کی وجہ سے ان کو اس علاقے کی مؤقر ترین شخصیت مانا جاتا ہے ، ان کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے آج پورا علاقہ سوگوار ہے. آج 2 دسمبر کو صبح کے وقت ان کا انتقال ہوا اور بعد نماز مغرب ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی. نماز  ان کے صاحبزادے مولانا نشاط اختر صاحب نے پڑھائی. پسماندگان میں تین لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں. اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے

اس موقع پر جمعیۃ علماء بلاک بسنت رائے نے اپنے گہرے رنج و غم کے اظہار کے ساتھ پسماندگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جن میں مفتی محمد سفیان صاحب قاسمی، مفتی نظام الدین قاسمی مفتی زاہد قاسمی مولانا سرفراز قاسمی اور جمعیۃ علماء کے شعبہ دعوت اسلام کے صدر مولانا محمد یاسین صاحب بطور خاص قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ مولانا عبد الستار اصلاحی، مفتی محمد خلیل الرحمٰن صاحب، مفتی مجیب الرحمن صاحب مفتی محمد اسامہ صاحب مولانا نذیر احمد نوشہ صاحب مولانا محمد عرفان قاسمی مولانا غلام رسول صاحب مولانا محمد طاہر صاحب وغیرہ وغیرہ بھی موجود تھے