اعظم گڑھ میں نابالغ لڑکی کی لاش ملی ، عصمت دری کے بعد قتل کا خدشہ۔
اعظم گڑھ :10/دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
رپورٹ! علی اشہد اعظمی
ریاست میں امن و امان کو مستحکم کرنے اور خواتین کے خلاف مبینہ عصمت دری اور قتل کے واقعات کو روکنے کے دعوے کرنے کے باوجود یہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
اب اعظم گڑھ میں ، خاکی کا خوف مجرموں میں ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اعظم گڑھ کپتان مجرموں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ، لگاتار لوٹ ڈکیتی جیسے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
معاملہ اعظم گڑھ کے روناپر تھانہ علاقے کے اسماعیل پور کا ہے ، جہاں باندھ کے قریب سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش نے علاقے میں سنسنی پیدا کردی۔ عصمت دری اور قتل ، کا خدشہ ہے اور جسم پر شدید چوٹ کے نشانات ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔