اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج کل بھی آسام بند، سونت پور میں دفعہ ۱۴۴؍ نافذ، عوام کا برہنہ ہوکر اور تلوار لے کر مظاہرہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 9 December 2019

شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج کل بھی آسام بند، سونت پور میں دفعہ ۱۴۴؍ نافذ، عوام کا برہنہ ہوکر اور تلوار لے کر مظاہرہ

شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج
 کل بھی آسام بند، سونت پور میں دفعہ ۱۴۴؍ نافذ، عوام کا برہنہ ہوکر اور تلوار لے کر مظاہرہ 
 نئی دہلی۔ ۹؍دسمبر: وزیر داخلہ امیت شاہ نے سوموار کو ایوان زیریں میں شہریت ترمیمی بل پیش کردیا ہے ۔ بل پیش کیے جانے سے قبل بھی احتجاج جاری تھا لیکن پیش کیے جانے بعد احتجاج میں شدت آگئی ہے ۔ دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر، پارلیمنٹ احاطہ ،لکھنو، کولکاتہ، پٹنہ، حیدرآباد، گلبرگہ سمیت پورے ملک سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف آوازیں اُٹھنے لگی ہیں ، عوام کی طرف سے اس بل کوآئین کے خلاف اور تعصب پر مبنی قرار دیاجارہا ہے۔ آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ ان مظاہروں کو دیکھتے ہوئے آسام کے سونت پور میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ سونت پور کے ایس پی کمار کرشنا نے یہ جانکاری میڈیا کو دی۔شہریت ترمیم بل کے خلاف آسام کے ڈبرگڑھ، تنسوکیا، دھیماجی، شیوساگر ، جورہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے ہورہے ہیں، جن میں برہنہ ہوکر مظاہرہ کرنا اور تلوار لے کر احتجاج کرنا بھی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سربانند سونوال کے چبو آواقع رہائش گاہ اور گوہاٹی میں وزیر خزانہ ہیمنتا بسوا شرما کے گھر کے باہر بل کی مخالفت میں پوسٹر چپکائے گئے۔ آل آسام اسٹوڈنٹ یونین نے اپنے ہیڈ کوارٹر سے مشعل جلاکر جلوس نکالا اور گوہاٹی کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا، یونین کے چیف صلاح کار سمجل کمار بھٹا چاریہ نے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ ریسات بل کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گا۔ بل کی مخالفت میں تقریباً ۱۶؍تنظیموں نے ۱۰ دسمبر کو ۱۲ گھنٹے کا آسام بند کی اپیل کی ہے۔ نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن(این ای ایس او ) اسی مسئے کو لے کر منگل کی صبح پانچ بجے سے گیارہ گھنٹے نارتھ ایسٹ بند کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے۔ ایس ایف آئی، ڈی وائی ایف آئی، اے آئی ڈی ڈبلیو اے، ایس آئی ایس ایف، آئیسا، انٹا، جیسی ۱۲؍تنظیموں نے اپنے بیان میں بل کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے او رمنگل کی صبح پانچ بجے سے ۱۲ گھنٹے کےلیے آسام بند کی کال دی ہے۔ حالانکہ ناگالینڈ میں جاری فیسٹول کی وجہ سے اسے بند کے دائرے سے چھوٹ دی گئی ہے۔آسام میں طلبہ تنظیموں کی طرف سے سوموار کی صبح آسام میں ۴۸؍گھنٹے کا بند کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مدنظر سوموار کو تقریباً ریاست کے آٹھ اضلاع میں اس کا اثر دیکھنے کو ملا۔ ان ضلعوں میں بازار پوری طرح بند رہے اور سڑکوں پر آمدورفت ٹھپ ہوگئی۔ادھر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کھڑگ پور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ مغربی بنگال کے لوگوں کو شہریت ترمیمی بل 2019 سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ جب تک ہم یہاں ہیں، کوئی بھی آپ کے اوپر کوئی دباؤ نہیں بنائے گا۔‘‘