*عالمی سیمینار بعنوان: "قطب عالم_حضرت مولانا سید محمدعلی مونگیری رحمہ اللہ*
بمقام: رحمانی فاؤنڈیشن، مونگیر،
دو فرعوں میں منقسم تھا:
فرع اول، دو نشستوں پر مشتمل تھی، جو صبح 9/بجے سے 11.30/ تک___پھر 11.45/ سے 2.30/ تک چلی۔۔۔۔۔
فرع ثانی بعد مغرب تا قبل العشاء (10.30pm) جاری ہے۔۔۔۔۔
ملک و بیرون ممالک سے آئے ہوے مہمان مقالہ نگاروں کا حضرت مونگیری رحمہ اللہ اور آپ کے خانوادہ سے شوق ورغبت اور وابستگی ووارفتگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔۔۔۔
انتہائی علمی، تحقیقی، تنقیحی، تجزیاتی، تنقیدی مقالات پیش کیے گئے، حضرت مونگیری رحمہ اللہ کی عظیم عبقری شخصیت کا ہر ہر زاویہ سے مطالعہ پیش کیا گیا، ملک و بیرون ملک کی مقتدر علمی و فکری شخصیات کی عقیدت ومحبت اور تعلق و لگاؤ کا یہ انتہائی دل کش، دل فریب منظر، رحمانی برادری سے عقیدت ومحبت کے ساتھ ساتھ آج کی اعلی قیادت و سیادت کی امیدیں بھی دیکھنے کو ملیں۔
حضرت مونگیری رحمہ اللہ! فکر و نظر کی بالیدگی، مرنجاں مرنج خصوصیات، قوس قزاحی صفات و کمالات کے مالک، عبقری شخصیت تھے، دینی، علمی، فکری، اصلاحی، تربیتی، تحقیقی، تنقیحی، تنقیدی، تحلیلی، تجزیاتی، تصنیفی، تالیفی خدمات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر تھا، ان میں سے چند نمایاں کارنامے: ندوة العلماء، دارالعلوم ندوة العلماء لکھنؤ، انجمن تہذیب کانپور، خانقاہ رحمانی، جامعہ رحمانی؛ کی تاسیس، رد عیسائیت، رد قادیانیت اور عظیم الشان اصلاحی، سماجی، فلاحی، رفاہی خدمات؛ سیمینار کی دونوں نشستوں سے سورج نصف النہار کی طرح سب خدمات عیاں ہو گئیں۔
ایسے عالمی سیمینار میں راقم الحروف کی شرکت، اکابر علمائے عظام کے اعتماد اور ذرہ نوازی و خردپروری کی واضح دلیل ہے۔ راقم السطور کے مقالہ کا عنوان: "قطب عالم حضرت مولانا سید محمد علی مونگیری رحمہ اللہ ایک عبقری شخصیت اور عالمگیر عالمی دین" تھا، جس میں حضرت مونگیری رحمہ اللہ کی متعدد الجہات شخصیت اور ان کی متنوع الاطراف عظیم خدمات و کارناموں کا علمی، تحقیقی، تنقیحی، تجزیاتی، تحلیلی مطالعہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو چالیس صفحات پر مشتمل ہے۔
اللہ تعالیٰ سیمینار کے مثبت نتائج و ثمرات اور اہداف ومقاصد کو بروئے کار لائے۔
اخیر میں تشکر و امتنان پیش ہے سیمینار کے صدر، سرپرست، روح رواں امیر شریعت، مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت اقدس میں۔ اور سیمینار کے کنوینر حضرت مولانا ظفر عبد الرؤف رحمانی صاحب دامت برکاتہم، نیز جملہ معاونین، منتسبین، وابستگان اور اہل تعلق؛ شکر و سپاس کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی شایان شان اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین۔۔۔۔۔
از✍️: عبد المنان قاسمی دیناجپوری
abdulmannan8755@gmail.com