اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اناؤ عصمت ریزی کا شکار لڑکی فوت

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 7 December 2019

اناؤ عصمت ریزی کا شکار لڑکی فوت

نئی دہلی ۔ /7دسمبر 2019 آئی این اے نیوز 
اترپردیش کے ضلع اناؤ سے تعلق رکھنے والی عصمت ریزی کا شکار لڑکی کو کل زندہ جلادینے کی کوشش کی گئی تھی اور وہ آگ کے شعلوں میں گھرکر 90 فیصد جھلس گئی تھی صفدر جنگ ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ 5 افراد نے اسے کل آگ لگادی تھی ۔ علاج کیلئے اسے صفدر جنگ ہاسپٹل لایا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہماری بہترین کوششوں کے باوجود وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔رات 11.10 بجے اس کے قلب پر حملہ ہوا ۔ ہم اس کی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ تقریباً 11.40 بجے آخری سانس لی ۔ 5 افراد نے رائے بریلی میں عدالت جانے کے دوران راستہ میں آگ لگائی تھی ۔