اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: C.A.B بل کے خلاف ضلع باغپت میں جگہ کیا گیا احتجاج ایس ڈیم کو پیش کیا گیا میمورنڈم

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 13 December 2019

C.A.B بل کے خلاف ضلع باغپت میں جگہ کیا گیا احتجاج ایس ڈیم کو پیش کیا گیا میمورنڈم

C.A.B بل کے خلاف ضلع باغپت میں جگہ کیا گیا احتجاج ایس ڈیم کو پیش کیا گیا میمورنڈم
رپورٹ محمد دلشاد قاسمی
باغپت (13 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز)
C.A.B کے بل خلاف جہاں دیش بھر میں قائد ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ہند کی حکم پر احتجاج کیا گیا اور صدر جمہوریہ ہند کے نام ایس ڈیم اور ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کیئے گئے،اسی طرح ضلع باغپت کے اندر بھی تمام تحصیلوں میں میمورنڈم پیش کرکے اس بل کے خلاف احتجاج درج کرایا گیا، شہر باغپت میں مدرسہ انوار القرآن پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید جمع ہوئے اور ایس ڈی ایم باغپت کو میمورنڈم پیش کیا گیا،
اس موقع پر جناب ریاض الدین ایڈووکیٹ و چیرمین شہر باغپت نے کہا کہ یہ جو بل لایا گیا یہ سراسر ہندوستان کے اٰئین کے خلاف ہے جس کی ہم پرزور مخالفت کرتے ہیں،یہ ملک تمام مذہب کے ماننے والوں کا ہے اس ملک کے لیے تمام مذاہب کے افراد نے مل کر ملک کے لیے لڑائی لڑی ہے اور اٰگے ضرورت پڑے گی اٰگے بھی لڑی جائے گی،باقی ہمیں قانون نے جو حق دیا اس کا استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاج کررہے ہیں یہ ہمارا اٰئین حق ہے رہی بات اس ملک سے نکالنے کی تو کوئی طاقت ہمیں اس ملک سے نہیں نکال سکتی ہمارے اٰباء و اجداد نے اس ملک کی اٰزادی کے لیے اس لڑائی نہیں لڑی تھی کہ اس ملک میں ہراساں کیا جائے گا،
اسی طرح نواب احمد حمید راشٹریہ لوک دل کے لیڈر نے کہا کہ ہم اس کے مالک ہیں کوئی کرائے دار نہیں ہے، رہی بات قانون بن گیا ہے تو اس کے خلاف سپریم کورٹ کے اندر اپیل دائر کی گئی ہے وہاں سے بھی اگر انصاف نہ ملا تو اگر ہمیں سڑکوں پر اتر کر بھی احتجاج کرنا پڑا تو ہم ضرور کریں گے ہم ایسے ہی آرام سے نہیں بیٹھ جائے گیں جتنا حق اس ملک پر دوسرے لوگوں کا ہے اتنا ہی ہمارا بھی ہے
حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع باغپت نے کہا کہ یہ بل جو لایا گیا ہے یہ سراسر ہندوستان کی روایت کے خلاف ہے اور ملک کو توڑنے کی شازش ہے جس کو ہمیں ہر طرح قانون کے مطابق ناکام بنانا ہے ابھی ہمارے اکابرین نے احتجاج کا حکم دیا تو ہم نے احتجاج کیا اور اٰگے جس طرح بھی اس کو روکنے کی ہمارے اکابرین کوششیں کریں گے ہم ان کا مکمل ساتھ دیں گے،
اس موقع پر حضرت مولانا خوش محمد صاحب نواڑہ، حضرت مولانا مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ، حضرت مولانا قاضی حبیب الرحمٰن صاحب شہر قاضی باغپت،حضرت مولانا محمد انعام صاحب اور تمام اور اٰس پاس کے ائمہ و علماء اور عوام موجود رہے
اسی طرح بڑوت میں مدرسہ ادارہ پر ایک احتجاج کیا گیا جس کی سربراہی حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیت علماء ضلع باغپت نے فرمائی اور ایس ڈی ایم بڑوت کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا
حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے کہا کہ یقیناً یہ بل مسلمانوں کو نقصانات پہونچانے کے لیے لایا گیا ہے لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ناامید ہونے کی ضرورت ہے بلکہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے ہمیں اس بل کی پرزور مخالفت کرنی ہے اور اس کے خلاف لڑائی کورٹ سے بھی لڑی جائے گی، باقی ہم اللہ کی طرف رجوع ہوجائیں کوئی طاقت ہمیں نقصان نہیں پہونچا سکتی جب تک اللہ نہ چاہے
اسی طرح حضرت مولانا محمد خالد صاحب کنوینر جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت نے بھی اس بل کو مسلمانوں کے لیے شدید نقصان کا باعث قرار دیا ہے
اسی طرح حضرت قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیت علماء تحصیل بڑوت نے کہا کہC.AB اور N.R.C بل کو لاکر حکومت ہند سخت نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جس کو ہم ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس طرح بھی ممکن ہوگا اس بل کو روکا جائے گا
اس موقع پر حضرت مولانا محمد عبداللہ صاحب مہتمم مدرسہ ادارہ بڑوت، قاری عبد الواجد اشرفی مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت، قاری محمد راغب،قاری محمد ارشاد، قاری فرض الدین، محمد راغب رٹھوڑہ اور بڑی تعداد میں فرزندان اسلام اور شہر بڑوت اور اطراف کے ائمہ و علماء کرام موجود رہے