اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: "رنج میں ڈوبے ہوئے چہروں کو کبھی پڑھ" محمد عباس دھالیوال، مالیر کوٹلہ ،پنجاب. رابطہ 9855259650

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 11 January 2020

"رنج میں ڈوبے ہوئے چہروں کو کبھی پڑھ" محمد عباس دھالیوال، مالیر کوٹلہ ،پنجاب. رابطہ 9855259650


"رنج میں ڈوبے ہوئے چہروں کو کبھی پڑھ" 


محمد عباس دھالیوال، 
مالیر کوٹلہ ،پنجاب. 
رابطہ 9855259650 
 

جھوٹی کہانی چھوڑ سچا فسانہ لِکھ
درپیش ہیں جو آج اُن حالات پہ تو لِکھ
رنج میں ڈوبے ہوئے چہروں کو کبھی پڑھ 
انسانیت کے درد پر بیباک ہو کے لِکھ 
وہ حادثے جو اخبار کی زینت نہ بن سکیں 
ان کو یہاں تو اپنے روزنامچے میں لِکھ 
اِس پر آشوب دور میں زندہ ہیں کس طرح
اِن واقعات و حالات کو حق کے ساتھ لِکھ 
تاریخ کے صفحات پر چمکیں یہ اک روز 
جو وقت نے دیئے زخم ان سے وابستہ لِکھ
ہر سمت ظلمات کا جب بازار ہے گرم
ایسے میں تو حق کی آواز بن کے لِکھ 
نظم کی اقسام ہوں ہو کہ نثر کے شعبے 
 تقاضائے وقت ہے کہ سچا ادب تو لِکھ 
بے شک پابندیاں ہیں سچ بولنے پہ 'عباس' 
لیکن جراءت کے ساتھ آزاد ہو کے لِکھ 

محمد عباس دھالیوال، 
مالیر کوٹلہ ،پنجاب. 
رابطہ 9855259650