اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عبید الرحمن الحسینی کو بہترین رفاہی خدمات کیلئے دیا گیا اعزاز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 27 January 2020

عبید الرحمن الحسینی کو بہترین رفاہی خدمات کیلئے دیا گیا اعزاز

عبید الرحمن الحسینی کو بہترین رفاہی خدمات کیلئے دیا گیا اعزاز

آنند نگر مہراج گنج:  27 جنوری 2020 آئی این اے نیوز
یوم جمہوریہ کے موقع پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سےایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب  کے مہمان خصوصی سابق میجر سُکھ بہادر جی کے ساتھ ان کی پوری ٹیم نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چیف سپروائزر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ حافظ عبید الرحمن الحسینی کو بہترین رفاہی خدمات کیلئے ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی کے ہاتھوں سے میڈل اور شال سے نوازا گیا۔ عبیدالرحمن الحسینی کے اعزاز پر چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان و آفس سکریٹری قاری ساجد حلیمی، قاری محمد عالم محمود الفرقانی، محمد شاہد خان، ارشاد علی خان کے علاوہ دیگر ممبران نے خوشی کا اظہار کیا۔