نوجوان اپنی آزادی کی تاریخ کو غور سے پڑھے اور اس کو اپنا راہ عمل بنائیں!علماء کرام
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
روشن گڑھ/ باغپت 27جنوری ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
یوم جمہوریہ کے موقع پر جہاں پورے ملک ہندوستان میں جگہ جگہ پر جشن یوم جمہوریہ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا،اسی طرح ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں بھی بڑی ہی شان و شوکت کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کی صدارت حضرت مولانا محمد ھارون صاحب مہتمم مدرسہ اشرف العلوم لوہارہ نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد رفاقت صاحب خادم جمعیت یوتھ کلب نے شرکت فرمائی نظامت کے فرائض مولوی محمد انعام الحق قاسمی نے انجام دیئے،
پروگرام کا اٰغاز جھنڈا پہرا کر کیا گیا مدرسہ ھٰذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب نے جھنڈا پہرایا، اس کے بعد باضابطہ تلاوت کلام سے پروگرام کا اٰغاز ہوا، اس کے بعد ھدیہ نعت پیش کیا گیا جس کو عامرہ خاتون نے پیش فرمایا، اس موقع پر طلباء و طالبات نے بہت ہی اچھے پروگرام پیش کیئے، جس میں جہیز،ان پڑھ، دینی تعلیم، این اٰر سی،کے حوالے سے بڑے ہی اچھے مکالمات بھی پیش کیئے گئے جن کو حاضرین نے خوب سراہا، اس موقع پر ملک ہندوستان سے متعلق ترانے و تقاریر بھی پیش کیئے گئے،
اس موقع پر مدرسہ ھٰذا میں قائم "محمودی دل" کے اسکاوٹ اور روورس نے بھی طرح طرح کے دلکش کرتب دکھا کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی، جس کی سربراہی حضرت مولانا محمد رفاقت صاحب خادم جمعیت یوتھ کلب نے فرمائی ، جس میں اسکاوٹ اور روورس نے مینار،اور لیفٹ ،اور بھی کئی طرح کے کرتب دکھائے،
اس کے بعد مدرسہ ھٰذا کے درجہ حفظ کے دو طالب علم محمد ثمیر بن محمد سرتاج پلانہ، محمد شاہویز بن محمد اصغر روشن گڑھ ، جنہوں نے حفظ قراٰن کریم مکمل کیا ہے ان کی دعائیہ محفل کا بھی انعقاد ہوا،جس میں دونوں طالب علموں نے مختلف جگہ سے قراٰن کریم پڑھا،
اس موقع پر تشریف لائے حضرت مولانا محمد دلشاد قاسمی صاحب مہتمم مدرسہ اسلامیہ اسعدیہ دھنورہ، نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٰج جو ہم اس ملک ہندوستان میں اٰزادی کے ساتھ رہ رہیں ہے اور اپنی زندگی اپنے مذہب و دین کے مطابق بسر کررہے ہیں یہ صرف صرف جنگ اٰزادی میں ہمارے اکابرین ہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے خود کو قربان تو کرنا گوارہ کرلیا مگر اس ملک سے جانا گوارہ نہیں کیا اٰج جو ہمیں اس ملک سے نکالنے کی پلانگیں ہورہی ہے وہ سراسر تعصب اور کج روی کی بنیاد پر ہے جس حکومت کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی، بس ضرورت اس بات کی ہے تو ہم اپنے اکابرین کی تاریخ کو پڑھے اور اس پر گامزن ہو،
مولانا محمد ھارون صاحب نے کہا کہ قراٰن کریم بڑی ہی اہم دولت ہے جس کی وجہ سے حافظ کو بھی اور اس کے والدین اور اس کے خاندان کے دس افراد کو جنت کا مستحق بنایا جائے گا اور اس کے ساتھ اور اس کے والدین کے ساتھ جو اعجاز کا سلوک کیا جائے گا وہ مزید براٰں، اس لیے اپنے بچوں کو قراٰن کریم کی تعلیم سے روسناش کرائیں،اور ان کو ہر چیز سے پہلے پکا سچا مسلمان بنائیں تاکہ اس کی اٰخرت برباد نہ ہوسکے ، اس موقع پر پرتھم سوپان کی ٹریننگ حاصل کیئے ہوئے اسکاوٹ اور روورس کو سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا گیا جس کو حضرت مولانا محمد رفاقت صاحب اور حضرت مولانا محمد ھارون صاحب نے اپنے دست مبارک سے دیا بعد ازاں حضرت مولانا محمد ھارون صاحب کی رقت اٰمیز دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا، اس موقع پر حافظ محمد ابراہیم صاحب ،حافظ محمد محمود صاحب، حافظ عبد القیوم صاحب،ماسٹر عبد المومن،ماسٹر محمد شعیب،حاجی محمد جمیل ،محمد مقیم،حاجی غیاث الدین،حاجی حسین الدین،چودہری کابل وجملہ اہل بستی و طلباء و طالبات موجود رہے