اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الہ آباد کاروشن باغ بناملک کادوسراشاہین باغ، ہزاروں خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کررہی ہیں احتجاج ،

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 14 January 2020

الہ آباد کاروشن باغ بناملک کادوسراشاہین باغ، ہزاروں خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کررہی ہیں احتجاج ،

الہ آباد کاروشن باغ بناملک کادوسراشاہین باغ، ہزاروں خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کررہی ہیں احتجاج ،


منگل،14جنوری، نعمان بن ثابت قاسمی، الہ آباد، 



پورے ملک میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج برپاہے، دہلی کے شاہین باغ کے علاقہ کی خواتین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء طالبات پر دہلی پولیس کی جانب سے جارحانہ تشدد کے خلاف میدان میں اتر پڑی ہیں، اورلگاتار ایک مہینہ سے  متنازع قانون کے خلاف احتجاج کررہی ہیں، شاہین باغ کی عورتوں سے سبق لیتے ہوئے ملک کے دوسرے حصوں میں بھی اس طرح کے احتجاج دیکھنے کومل رہے ہیں، اترپردیش کے تاریخی شہر الہ آباد شہر کے روشن باغ واقع منصور علی  پارک میں اتوار تین بجے سے سیکڑوں خواتین نے اس قانون کے خلاف احتجاج شروع کیا اوراب احتجاج لگاتار زورپکڑتاجارہاہے، اور تعداد میں اضافہ ہورہاہے، ان خواتین کامطالبہ ہے جب تک شہریت ترمیمی بل کو حکومت کی طرف سے واپس نہیں لیاجاتا یہ احتجاج جاری رہے گا،اس احتجاج میں الہ آباد کی سماجوادی پارٹی  معروف لیڈررچا سنگھ نے بھی شرکت کیا، انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا، یہ قانون آئین کے خلاف ہے، بھارت کا آئین تمام ہی مذاہب کو یکساں حقوق فراہم کرتاہے لہذا کسی مذہب کونظرانداز کرنے والے قانون کی ہم مخالفت کرتے ہیں، الہ آبادیونیورسٹی کے طلباء یونین کی لیڈر نہا یادو نے بھی اس احتجاج میں شرکت کیا، دیر رات تک خواتین منصور علی پارک میں ڈٹی رہیں، اتوار سے آج تیسرے دن بھی پورے جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے، جیسے جیسے لوگوں کواس احتجاج کے بارے میں معلوم ہورہاہے لوگ شرکت کررہے ہیں،ان خواتین کاجذبہ قابل دیدہے ان کاعزم ہے جب تک شہریت ترمیمی بل کو ختم نہیں کیاجاتا، احتجاج یوں ہی جاری رہے گا،