اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک کے مسلمان مکی دور سے گزر رہے ہیں لازم ہیکہ ایمان و یقین کی طاقت کیساتھ سیرت رسول سے رہنمائی حاصل کرکے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں حق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کا ہرممکن تعاون کریں ، مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا حسین گنج میں منعقد جلسہ سے خصوصی خطاب،

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 15 January 2020

ملک کے مسلمان مکی دور سے گزر رہے ہیں لازم ہیکہ ایمان و یقین کی طاقت کیساتھ سیرت رسول سے رہنمائی حاصل کرکے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں حق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کا ہرممکن تعاون کریں ، مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا حسین گنج میں منعقد جلسہ سے خصوصی خطاب،

ملک کے مسلمان مکی دور سے گزر رہے ہیں لازم ہیکہ ایمان و یقین کی طاقت کیساتھ  سیرت رسول سے رہنمائی حاصل  کرکے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں
 حق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کا ہرممکن تعاون کریں ، مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا حسین گنج میں منعقد جلسہ سے خصوصی خطاب،

لکھنؤ :15 جنوری 2020

اسلام خدا کا وہ دین برحق ہے جو قیامت تک باقی رہنے کیلئے آیا ہے   اسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی، قدرت نے اس میں عجیب لچک رکھی ہے، اسے جتنا بھی دبایا جائے گا وہ اتنا ہی ابھرتا جائے گا، ہمارا عقیدہ ہے کہ دنیا میں کوئی پتہ بھی اللہ کے حکم کے بغیر نہیں ہلتا، ملک کی فرقہ پرست طاقتیں خدا کو عاجز نہیں کرسکتی، دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں نے اسلام اور مسلمانوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانا چاہا لیکن وہ خود مٹ گئیں، مگر اسلام پر کوئی حرف نہیں آیا، اس لیے ہمیں مایوسی سے دامن جھاڑ کر نئے عزم وحوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے

مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسیر دارالعلوم ندوةالعلماء لکھنؤ نے حسین گنج میں منعقد ماہانہ جلسہ میں  خصوصی  خطاب کرتے ہوئے کیا
انھوں نے کہا کہ  آج جو حالات درپیش ہیں اور ماحول کی جس خرابی سے دوچار ہیں اس میں اسلام کی سب سے پہلی ہدایت یہی ہے کہ ہم اپنے رشتہ کو اللہ کی ذات سے مستحکم کریں اور جو لوگ حق کے لئے آواز بلند کررہےہیں ہم انکا بھر پور ساتھ دیں اور ہر ممکن تعاون کریں  موجودہ حالات میں جو محاذ جامعہ ملیہ کے طلباء و شاہین باغ کی خواتین نوجوان لیڈران اور دیگر لوگوں نے اٹھا رکھا رہے وہ قابل تحسین ہے ہم انکے جذبات کو سلام پیش کرتے ہیں

مولانا سید صہیب حسینی ندوی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو موجودہ حالات میں قطعی مایوس نہیں ہونا چاہیے، دشمن چاہتا ہے کہ ہم مایوس ہوکر عزم وحوصلہ کھودیں، ہم کیسے مایوس ہوسکتے ہیں جب کہ ہم اس نبی کے نام لیوا ہیں جنھوں نے سنگین حالات میں بھی امت کو قیصر وکسریٰ پر غلبہ کی بشارت دی، ہم اس دین کے پیروکار ہیں جو مایوسی کو کفر قرار دیتا ہے، ملک کے موجودہ حالات مکی دور کے مماثل ہیں اسلئے ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنا چاہئیے
مولانا سید صہیب حسینی ندوی نے مزید کہا کہ

آسمان سے اللہ تعالیٰ کے جو فیصلے اُترتے ہیں ان کا تعلق انسانی اعمال سے ہوتا ہے، دنیا میں مسلمانوں کے جیسے اعمال ہوں گے ویسے اللہ تعالیٰ کے فیصلے نازل ہوں ہوتے ہیں ، روئے زمین پر جب مسلمانوں کے اعمال بگڑیں گے تو اللہ تعالیٰ اسی قسم کے حالات رونما فرمائیں گے، اس لیے موجودہ حالات میں پوری امتِ مسلمہ کو سچی توبہ کرکے رجوع الی اللہ کرنا چاہیے، حالات کا بدلنا اللہ ہی کے اختیار میں ہے، جب بندگان خدا اللہ کو ناراض کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر ظالموں کو مسلط کرتا ہے، ہرمسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرے، اور ہر قسم کے گناہوں سے سچی توبہ کرے