اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں جشنِ جمہوریت پروگرام کا انعقاد ہوا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 27 January 2020

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں جشنِ جمہوریت پروگرام کا انعقاد ہوا

سمستی پور:27 جنوری 2020 آئی این اے نیوز

ہندوستان کی تاریخ میں دودن بڑی اہمیت کی حامل ہے ایک
۱۵ اگست اور دوسرا ۲۶ جنوری
۱۵اگست ۱۹۴۶ کو ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا اور ہندوستانیوں کو طوق سلاسل سے چھٹکارا نصیب ہوا
اور ۲۶ جنوری ۱۹۵۰ جس میں ہندوستان کا آئین  مرتب ہوا چنانچہ قانون کے ماہرین نے ہندوستان کا دستور تیار کیا جسے ۲۶ نومبر ۱۹۴۹ کو دستور ساز اسمبلی نے منظور کر لیا اور ۲۶جنوری ۱۹۵۰ سے اس پر عمل شروع ہو گیا اس طرح ہندوستان ایک خود مختار جمہوری ملک بن گیا جس کا خواب ملک کو آزادی دلانے والوں نے دیکھا تھا اسی دن کی یاد میں ۲۶جنوری کو یوم جمہوریہ کا جشن بڑے تزک واحتشام کے ساتھ پورے ملک میں تمام مکاتب فکر کے لوگ مناتے ہیں
جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور، کر ہوا برہیتا،کلیانپور ضلع سمستی پور میں بھی جشن جمہوریت کا ایک مختصر پروگرام  مولانااحسان قاسمی امام وخطیب چھوٹی مسجدچکمہسی کی صدارت میں منعقد ہوا  پرچم کشائی کی رسم بانی وناطم جامعہ جناب قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے ہاتھوں ہوئی
جامعہ کے ہونہار طالب علم محمد سعید محمدفہیم اور محمد عالمگیر نے مشترکہ طور پر قومی ترانہ ہند پیش کیا پروگرام میں شریک مہمان خصوصی عالی جناب عزت ماب افتخار احمد صاحب سابق پر مکھ کلیان پور نے جنگ آزادی کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی
متصلا طلبہ کا خصوصی پروگرام جامعہ کے معاون خاص جناب ابوذر  (عرف ببلو)صاحب  چکمہسی کی صدارت میں  منعقد ہوا  جسکا آغازمحمد سعید کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی بعدہ محمد ساجد پورنیہ نے نعت نبی پیش کی یکے بعد دیگرے محمد آفتاب بن محمد امتیاز،محمدنوشاد، رحمت اللہ ،اورساجد نے اردو ہندی انگریزی زبان میں تقریر پیش کی نظامت کے فرائض مولانا اسجد مدنی نے انجام دیا
پروگرام میں مقامی وبیرونی معزز مہمانانان عظام شریک ھوئے جن مین قابل ذکر نام جناب حاجی محسن صاحب ماسٹر اختر صاحب پرشتم پور ڈاکٹر مقصود عالم کرہوا گلاب صاحب عزیرصاحب طفیل صاحب  جناب سبحان صاحب وغیرہم اخیر میں تمام مہمانوں کا شکریہ جامعہ کے نائب ناظم جناب ماسٹر امتیاز صاحب نے اداکیا پروگرام کوکامیاب بنانے  میں جامعہ کے اساتذہ کرام جناب مولانا افضل ندوی حافظ حشمت اللہ ماسٹر دیپک پیش پیش رہے