اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آٸین بچاٶ کے تحت اعظم گڑھ میں سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف زبردست کل جماعتی احتجاجی مظاہرہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 21 January 2020

آٸین بچاٶ کے تحت اعظم گڑھ میں سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف زبردست کل جماعتی احتجاجی مظاہرہ

آٸین  بچاٶ کے تحت اعظم گڑھ میں سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف زبردست کل جماعتی احتجاجی مظاہرہ۔

زور سے بولو۔۔۔۔۔۔اعظم گڑھ۔
سمودھان بچانے ۔۔۔۔اعظم گڑھ۔
گاندھی بھی آٸے۔۔۔۔۔اعظم گڑھ۔
انقلاب کی دھرتی ۔۔۔اعظم گڑھ۔
سی اے اے کے خلاف ۔۔۔۔۔۔اعظم گڑھ
این آرسی کے خلاف ۔۔۔۔اعظم گڑھ۔
تہذیب بچانے ۔اعظم گڑھ۔

اعظم گڑھ :21 جنوری 2020 آئی این اے نیوز 
کربلا کا میدان اعظم گڑھ شہر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف کل جماعتی زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔۔۔حزب مخالف کی تمام سیاسی جماعتیں اس مظاہرے میں شریک رہیں۔ اس احتجاج میں مذکورہ بالا نعروں کے ساتھ انقلاب زندہ آباد اور اس کالے قانون سے آزادی  
کے نعرے گونجتے رہے۔
IMG-20200121-WA0156
ریلی میں شرکت کے لٸیے جاتے عوام



اس احتجاجی مظاہرہ میں دور دراز سے اور ضلع کے چہار سمت کونوں سے عوام کا جم غفیر موجود تھا۔پروگرام میں شامل ہونے کے لٸیے صبح ١٠ بجے سے ہی نوجوان مرد ، خواتین و بچے کربلا کے میدان میں پہنچنے لگے تھے۔ہاتھوں میں سی اے اے کے خلاف تختیاں و قومی پرچم ترنگا لٸیے لوگ پہنچے۔۔۔
شبلی کالج سے لیکر جامع مسجد ، پرانی سبزی منڈی و دیگر مقامات پر بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی۔
اس موقع پر سابق سماجوادی وزیر درگا پرساد یادو ،سماج وادی ایم ایل اے سنگرام یادو ۔نفیس احمد۔حولدار یادو۔وید پرکاش یادو ۔نعیم خان، آٸی ایم کے ضلع صدر ،عام آدمی پارٹی کے راجیش یادو ،پیس پارٹی کے محسن خان، راشٹریہ علمإ کونسل کے مولانا محمد طاہر مدنی،ڈاکٹر جاوید،کامریڈ امتیاز بیگ ، جے پرکاش ناراٸن نے بطور خاص احتجاجی جلسے کو خطاب کیا۔اس کے علاوہ کٸی طلبہ لیڈر و نوجوانوں نے بھی خطاب کیا۔

1579623378741394-1
احتجاجی ریلی میں شریک جم غفیر۔

سبھی مقررین نے مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی۔سی اے اے کو ملک مخالف اور آٸین مخالف بتایا ۔بی جے پی کا یہ قدم ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنیوالا ہے۔۔۔اس قانون سے نہ صرف مسلمان متاثر ہوگا بلکہ سماج کے دیگر دلت و پسماندہ طبقات بھی اس کی زد میں آٸیں گے۔
مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ابھی تو اعظم گڑھ میں اسکی شروعات ہوٸی ہے ۔اور جب تک حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی اس کی مخالفت جاری رہے گی۔۔اعظم گڑھ ایک انقلابی دھرتی ہے اس دھرتی سے اٹھی ہوٸی چنگاری پورے ملک میں شعلہ بن کر ابھرے گی اور حکومت کو مجبور کرے گی کہ ملک و آٸین کو بچانے کے لٸیے شہریت ترمیمی کالا قانون واپس لے۔
یہ خطہ اعظم گڑھ ہے یہاں ، فیضان تجلی ہے یکسر۔
جو ذرہ یہاں سے اٹھتا ہے وہ نیر اعظم ہوتا ہے۔
پروگرام کے اختتام کے بعد لوگ سکون و امن کیساتھ اپنے گھروں کو واپس ہوٸے۔۔۔پرامن پروگرام کے خاتمے کے بعد ضلع حکام نے راحت کی سانس لی