اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڈھ میں تکمیل حفظ قرآن کی مجلس کا انعقاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 23 January 2020

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڈھ میں تکمیل حفظ قرآن کی مجلس کا انعقاد


سرائے میر اعظم گڑھ! 24 جنوری 2020 آئی این اے نیوز

عالمی شہرت یافتہ وقدیم دینی درسگاہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڑھ میں  تکمیل حفظ قرآن کی ایک بابرکت مجلس زیرصدارت مدرسہ ہذاکے ناظم اعلی مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری زید مجدہ منعقد ہوئی جس کی نظامت کا فریضہ مولانا افضال انور قاسمی نے انجام دیا  آغاز مجلس میں کل 17طلبہ نے تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کی, بعدہ صدر مجلس نے  خطاب کرتے ہوئے فرمایا اللہ تعالی نے ان بچوں کو ایک عظیم نعمت سے نوازا ہے دنیا میں قرآن کریم سے افضل کوئی کتاب نہیں اساتذہ کرام نے کافی محنت اور جدوجہد سے سے ان بچوں کو تکمیل تک پہنچایا ہے اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ساتھ ہی ساتھ اساتذہ کرام اور مدرسہ کےحق میں دعائیں بھی کرنی چاہیے علم کا اصل مقصد عمل ہے  ورنہ بغیرعمل علم مفید نہیں  بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا آپ لوگ علم پر خود عمل کریں اور اپنے دوست واحباب اور گھر کے افراد کو دینی ماحول میں ڈھالنے کی کوشش کریں، سرپرست حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا جیسے بچوں کو دینی تعلیم دینا ہمارا فریضہ ہے ایسے ہی خود بھی دیندار بننا ضروری ہے حاضرین  میں بہت سے ایسے لوگ ہوں گے جن کا قرآن درست نہ ہوگا ایسے لوگوں کو قرآن سیکھنے کی ترغیب دی گئی نیز مسلمانوں پر جو حالات آتے ہیں ہماری بداعمالیوں کا ثمرہ ہیں اس کے اسباب پرغورکرنے کی ضرورت ہے ہمارے اندر دنیا کی محبت پیوست ھوگئی ہےاور ہم دین سے دور ہوتے جارہے ہیں ہمیں قرآن کی تعلیمات کو سامنے رکھنے کی ضرورت ہے ہم قرآن کی تلاوت سے دور ہوتے جارہے ہیں  اگر تلاوت کرتے بھی ہیں تو دوام نہیں ہوتا صحابہ کرام نے قرآن کو سینے سے لگائے رکھا تھا قرآن سے دوری کی وجہ سے آج ہم ذلیل ہوگئے ہیں بقول حضرت تھانوی رحمہ اللہ علیہ جو حقوق اللہ کی رعایت نہیں کرتا وہ حقوق العباد کی بھی رعایت نہیں کرتا،آج کانوجوان  اپنی شکل و صورت سے اپنے دین اور اسلام کو چھپاتا ہے حالانکہ اسلام چھاپنے کے لیے آیا ہے چھپانے کے لئے نہیں آیا ،جب دنیا اور اولاد کی محبت آخرت پر غالب ہو جاتی ہے تو انسان بزدل ہو جاتا ہے ہے ہم کو حالات سے گھبرانے  کی ضرورت نہیں ہم اپنے اعمال  درست کرلیں حالات خود بخود درست ہو جائیں گے، جمہوری ملک میں جو ہمارے حقوق ہیں ہم اس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے،
 آخر میں حضرت نے ملک کے امن وامان اور تمام دینی  مدارس ومراکز اور خانقاہوں کی حفاظت کے لئے دعا فرمائی،
 آج کی اس نورانی محفل میں عبدالرازق ڈمری، محمد عادل گوٹھاؤں،محمد عمر مسلم پٹی ،محمد عثمان سنت کبیر نگر، محمد زین تاکھا، محمد لقمان سنت کبیر نگر ،حفیظ اللہ منڈیار،  ابوہریرہ سرائے میر، محمدالتمش سرائے میر، محمد تابش سیدھا، محمد ارباز کھریواں، محمد سیف کو پاگنج، محمد رافع راجہ پورسکرور،محمد عارش بیریڈیہہ ،وصی اللہ بکھرا،محمد عمیر سیدھا، معاذ ارمانی مخدوم پور کل 17طلباءنے حفظ قرآن کی دولت حاصل کی، اس نورانی مجلس میں مولانا جمال انور قاسمی نائب ناظم مدرسہ ہٰذا،مفتی عبدالحلیم، مولاناعبدالہادی، محمد اعظم ،شریف احمد، محمد شاہد، محمد عبدالرحمن، محمد عبداللہ ،اور عبدالسلام کے علاوہ طلبہ و اساتذہ اور کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے