اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بجلی محکمہ کے اعلیٰ افسر ٹویٹر پر شکایت نہ کرنے کا بناتے ہیں دباؤ"ارشد خان آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ"

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 23 January 2020

بجلی محکمہ کے اعلیٰ افسر ٹویٹر پر شکایت نہ کرنے کا بناتے ہیں دباؤ"ارشد خان آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ"

بجلی محکمہ کے اعلیٰ افسر ٹویٹر پر شکایت نہ کرنے کا بناتے
ہیں دباؤ"ارشد خان آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ"
دھن گھٹا -سنت کبیر نگر
24/جنوری 2020 آئی این اے نیوز
بجلی محکمہ کی لاپرواہی کے چلتے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لوگ اپنے میٹر کی فیڈنگ کروانے کے لئے،بک نمبر بدلوانے کے لئے جے۔ایی۔دفتر سے لیکر ایس ۔ڈی۔ او۔ایکس۔ایی۔این تک کا چکر لگاتے پھر رہے ہیں۔
لیکن انکی پریشانی دور نہیں ہو پارہی ہے۔
صارفین نے الزام لگایا کہ کسی بھی بجلی محکمہ کے دفتر میں بغیر دلال کے بات نہیں سنی جاتی ہے۔
بجلی صارفین نبی حسین،رام ورکش یادو،اکرم ،شکیل احمد،نثار ،اسرار ،ارشد خان نے بتایا کہ ان لوگوں کو بل آئی۔ ڈی۔ ایف۔ کروانے،میٹر فیڈ کرانے،ایکاؤنٹ آئی ڈی لینے کے لئے مہینوں سے  بجلی محکمہ کا چکر لگایا
جا رہا ہے ۔
لیکن کسی کی بھی پریشانی ختم نہیں ہوئی۔
دفتر میں بیٹھے کلرک اور کمپیوٹر آپریٹر کے ذریعہ میٹر فیڈنگ اور بک نمبر بدلوانے کے لئے دو۔دو سو روپیہ کی وصولی بھی کی جاتی ہے۔
آر۔ٹی۔آئی۔ایکٹیوسٹ ارشد خان نے بتایا کہ جب اسکی شکایت ٹویٹر کے ذریعہ اینرجی منسٹر شری کانت شرمہ سے کی گئی تو ضلع پر تعنیات سپرنٹنڈنٹ انجنئیر محکمہ بجلی نے ٹویٹر پر شکایت نہ کرنے کا دباؤ بناتے ہوے کہے کہ آئندہ ٹویٹر پر شکایت کی گئی تو آپکے ہی خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسسے معلوم پڑتا ہے کہ انھیں کی سرپرستی میں صارفین کو جان بوجھ کر دوڑایا جا رہا ہے۔
لوگوں نے اس خبر کے ذریعہ اینرجی منسٹر سے سفارش کی ہے کہ انکی بجلی سے جڑی پریشانی کو دور کراتے ہوۓ ضلع سنت کبیر نگر کے بدعنوان آفیسر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔