اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *آر ایس ایس کا بمبار دہشتگرد گرفتار:* ۲ دن میں دو ہندوتوا دہشت گرد پکڑے جانے پر بھی ملک گیر سناٹا: کیا آپ جانتےہیں کہ پچھلے دو دنوں میں ایسے دو ہندو جوکہ درحقیقت ہندوتوا کے زہریلے اور خونریز نظریے سے متاثر تھے انہیں گرفتار کیاگیا ہے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 23 January 2020

*آر ایس ایس کا بمبار دہشتگرد گرفتار:* ۲ دن میں دو ہندوتوا دہشت گرد پکڑے جانے پر بھی ملک گیر سناٹا: کیا آپ جانتےہیں کہ پچھلے دو دنوں میں ایسے دو ہندو جوکہ درحقیقت ہندوتوا کے زہریلے اور خونریز نظریے سے متاثر تھے انہیں گرفتار کیاگیا ہے

*آر ایس ایس کا بمبار دہشتگرد گرفتار:*
۲ دن میں دو ہندوتوا دہشت گرد پکڑے جانے پر بھی ملک گیر سناٹا:

کیا آپ جانتےہیں کہ پچھلے دو دنوں میں ایسے دو ہندو جوکہ درحقیقت ہندوتوا کے زہریلے اور خونریز نظریے سے متاثر تھے انہیں گرفتار کیاگیا ہے

بنگلور اور کیرالہ سے گرفتار کیے گئے یہ دونوں دہشتگرد خطرناک خونریزی پھیلانے کے عزائم رکھتے تھے اور ان میں سے ایک تو باقاعدہ ایک دہشتگردانہ بم پھینکنے کے مقدمے میں ماخوذ بھی ہے

پولیس اور تحقیقاتی افسران کے مطابق ان میں سے بنگلور سے گرفتار کیے گئے دہشتگرد آدتیہ راؤ کا کہناہے کہ وہ دماغی طور پر ڈپریشن کا شکار تھا اس لیے بم بلاسٹ کرنے جارہا تھا
وہیں دوسری طرف آدتیہ راؤ کے متعلق پہلے سے کئی مجرمانہ معاملات درج ہونے کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہیں

دوسرا دہشتگرد کوئمبٹور تامل ناڈو سے گرفتار کیاگیاہے  اسے کیرالہ میں پولیس پر بم پھینکنے کے جرم میں گرفتار کیاگیاہے
اس کا نام پربیش ہے اور یہ باقاعدہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ، آر ایس ایس کا ایکٹوسٹ ہے_

 ایک ایسے وقت میں جبکہ پورا ملک شہریت کے سیاہ قانون اور بھاجپا کی فاشسٹ ظالمانہ حکمرانی کے خلاف سڑکوں پر اتر چکاہے، پورا ہندوستان آر ایس ایس کی خونریز نفرتوں اور اس کے نسل پرستانہ طویل مظالم کے خلاف انقلاب اور آندولن کا پیش خیمہ بن چکاہے
کیا ہندو کیا سکھ؟ کیا مسلم کیا دلت اور عیسائی؟ سب کے سب متحده طورپر ہندوستانی سسٹم میں آر ایس ایس کے گُھس پیٹھیوں اور بھاجپا کے ذریعے آئینِ ہند پر شب خون کے خلاف اپنے اپنے وجود کی جنگ لڑنے عوامی تحریک کے ساتھ میدان میں اتر چکے ہیں

ایسے وقت میں اس قسم کی سنگین وارداتوں کا سامنے آنا تشویشناک ہے ان دونوں دہشتگردوں کے معاملے کو سیریس لیتے ہوئے ان پر چرچا بھی ہونی چاہیے اور عوامی تحریک کی سیکوریٹی کے متعلق بھی تدبیریں اختیار کرنا چاہیے

دوسرا سب سے اہم کام یہ ہیکہ آر ایس ایس کے باقاعدہ کارکن کی دہشتگردی اور بم پھینکنے کے جرم میں گرفتاری کی یہ خبر ملک کے چپے چپے میں پھیلنا چاہیے
مودی کی رکھیل میڈیا اس کو نہیں دکھائے گی ہمیں خود ہر احتجاجی مظاہرے تک یہ بات پہنچانا ہوگی

اس وقت فاشسٹ فسادی اور نسل پرست تنظیم آر ایس ایس جوکہ درحقیقت ہندوستان کو برباد کرنے اور اسے ہندوراشٹر بنانے کا مکروہ عزم رکھتی ہے اس کے خلاف سخت بیداری لانا ضروری ہے ایسی بیداری کے اس کے نام سے ہی عوام میں ظلم کے خلاف جوش ابھر آئے

پربیش کمار جوکہ آر ایس ایس کا ورکر ہے اس کی دہشتگردانہ معاملے میں گرفتاری ملک و بیرون ملک تک آر ایس ایس کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کو واضح کرنے کا کھلا ثبوت ہے_

*سمیع اللّٰہ خان*
    ۲۳ جنوری بروزجمعرات، ۲۰۲۰
ksamikhann@gmail.com

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3160478314176384&id=100006427384294