اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سال رواں کے آخر میں دہلی میں شنگھائی تعاون کونسل سربراہ اجلاس! ہندوستان عمران خان کو مدعو کرے گا! اجلاس میں ۸؍ رکن ممالک، ۴؍آبزرور ممالک اور ۶؍ بین الاقوامی ڈائیلاگ پارٹنرز شریک ہوں گے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 January 2020

سال رواں کے آخر میں دہلی میں شنگھائی تعاون کونسل سربراہ اجلاس! ہندوستان عمران خان کو مدعو کرے گا! اجلاس میں ۸؍ رکن ممالک، ۴؍آبزرور ممالک اور ۶؍ بین الاقوامی ڈائیلاگ پارٹنرز شریک ہوں گے

سال رواں کے آخر میں دہلی میں شنگھائی تعاون کونسل سربراہ اجلاس!
ہندوستان عمران خان کو مدعو کرے گا!
اجلاس میں ۸؍ رکن ممالک، ۴؍آبزرور ممالک اور ۶؍ بین الاقوامی ڈائیلاگ پارٹنرز شریک ہوں گے
نئی دہلی۔ ۱۶؍جنوری: اس سال ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو منعقد کرے گا۔پاکستان بھی اس کا رکن ہے۔صحافی گیتا موہن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو دعوت دیئے جانے کا امکان ہے۔گیتا موہن نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں برس کے آخر میں ہوگا، امکان ہے کہ مودی سرکار اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بھی مدعو کرے۔انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ حکومتی سربراہکی حیثیت سے وزیرِ اعظم عمران خان کو دعوت دی جانی ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم عام طور پر ریاست کے سربراہی اجلاسوں میں تو شرکت کرتے ہیں جبکہ حکومتی سربراہی اجلاس کے لیے وزیرِ خارجہ یا کسی وزیر کو بھیجا جاتا ہے۔گیتا موہن کا کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان سے کون آتا ہے؟دوسری جانب ملکی میڈیا نے سرکاری حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہندوستان ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کو شرکت کی دعوت دے گا۔ایس سی او سیکریٹری جنرل گزشتہ دنوں ہندوستان  پہنچے تھے جہاں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان میں پہلی بار ایس سی او سربراہان کی کونسل کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں عمران خان کومدعوکیے جانے کے سوال پر وزارت خارجہ نے کہاہے کہ تمام آٹھ ممالک اور چار مبصرین کو مدعووکیاجائے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے نصب مشق اور کی کارروائی کے تحت تمام آٹھ رکن، چار اوورسیز امریکہ اور دوسرے بین الاقوامی شراکت داروں کومدعووکیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ عام معلومات ہیں کہ بھارت اس سال کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔