اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اشوک گرگ نے بطور ہیڈ ماسٹر عہدہ سنبھالا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 28 January 2020

اشوک گرگ نے بطور ہیڈ ماسٹر عہدہ سنبھالا



اشوک گرگ نے بطور ہیڈ ماسٹر عہدہ سنبھالا
مالیر کوٹلہ، 28 جنوری 2020 آئی این اے نیوز 
پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری شری کرشن کمار کی جانب سے صوبہ کے سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو اونچا اٹھانے کے لیے آئے دن نئی کاوشوں کا اہتمام کیا جاتا رہتا ہے. اسی ضمن میں ڈیپارٹمنٹ میں خالی پوسٹوں کو پُر کرنے کی قواعد کے تحت جن سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز و پرنسپلز نہیں تھے گزشتہ دنوں ان میں ہیڈ ماسٹر تعینات کیے گئے ہیں . یہاں نزدیکی گاؤں پھرواہی کے سرکاری ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر کا ایک عہدہ جو کہ عرصہ دراز سے خالی پڑا تھا گزشتہ روز شری اشوک گرگ نے اس کو سنبھالا. اس موقع پر بطور ہیڈ ماسٹر انہوں نے پہلے خطاب میں کہا کہ جو ذمہ داری سرکار نے انھیں سونپی ہے اسے وہ اسکول کے اسٹاف کے تعاون سے بحسن خوبی انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے. 
اس موقع پر ان کو جوائن کرانے کے لیے ان کے ہمراہ انکی والدہ محترمہ شریمتی سدیش رانی، بھائی جولی گرگ اہلیہ پرینکا گپتا اور بیٹا ادھیراج گرگ خصوصی طور پر تشریف لائے. جبکہ سرکاری ہائی اسکول مبارکپور کے ہیڈ ماسٹر شری لابھ سنگھ، شریمتی ترپتا رانی پرنسپل سعادت پور ، محمد اخلاق، محمد مصطفیٰ، شری چرنجیت سنگھ امریک سنگھ، کلدیپ سنگھ محمد عباس دھالیوال نے شری اشوک گرگ کو بطور ہیڈ ماسٹر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارِ خیال کیا.


نوٹ کیپشن : شری اشوک گرگ سرکاری ہائی اسکول پھرواہی کا بطور ہیڈ ماسٹر عہدہ سنبھالتے ہوئے اس موقع پر ان کے پریوار کے لوگ اسکول کے اسٹاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے.