بلڈانہ ۱۵ جنوری
ذوالقرنین احمد
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان کی عوام اپنے اپنے انداز میں اس کالے قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ شاہین باغ، جامعہ ملیہ میں خواتین، تقریباً ایک ماہ سے دھرنے پر بیٹھیں ہوئی ہے۔ سیکولر عوام بڑے پیمانے پر متحدہ محاذ بنا کر قانون کی مخالفت میں اتر چکے ہیں۔ بلڈانہ ضلع میں اسی کے پیش نظر کل جماعتی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا، گزشتہ میٹنگ میں جو عزائم کیے گیے تھے اس کی تکمیل میں کل جماعتی تنظیم کا ایک وفد رٹ پٹیشن داخل کرنے کیلے روانہ ہوا جس میں ایڈوکیٹ عبدالرفیق، ایڈوکیٹ مجید قریشی، آصف اقبال، نے رٹ پٹیشن داخل کرنے کیلے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر قاسم الیاس رسول کے ساتھ ایڈوکیٹ سید شکیل احمد سے ملاقات کرکے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ڈائری نمبر 1798-2020 14 جنوری کو رٹ پٹیشن داخل کی ہے۔ اسں موقع پر کل تنظیم کے زریعے اس اقدام کو سبھی نے سراہا اور ایک اچھی شروعات کہی۔ امید ہے کہ ان کوششوں کا پھل ضرور حاصل ہوگا۔
