اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں خواتین اسلام کا پروگرام کل سرائے میر اعظم گڑھ :23 /فروری 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 February 2020

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں خواتین اسلام کا پروگرام کل سرائے میر اعظم گڑھ :23 /فروری 2020 آئی این اے نیوز


مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں
خواتین اسلام کا پروگرام کل

سرائے میر اعظم گڑھ :23 /فروری 2020 آئی این اے نیوز

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں خواتین اسلام کا اجلاس پہلے جلسئہ سالانہ کے ساتھ ہوتا تھا لیکن صفۃ الصالحات کے قیام کے بعد مجلس شوری کے مشورہ سے اس پروگرام کو بچیوں کی انجمن کے ساتھ کرنے کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا
اب جبکہ انجمن محسن اللسان کی تاریخ طے ہوگئی ہے تو اس موقعہ پہ خواتین کا یہ پروگرام بھی ان شاءاللہ العزیز سابقہ روایت و انتظام سے ہی کیا جائیگا تمام حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنے گھر کی مستورات کو اس پروگرام کیلئے اپنے ساتھ لیکر آئیں اور شرعی پردہ و دینی مصالح کا مکمل خیال کریں 24 فروری 2020ء بروز دوشنبہ ان شاءاللہ یہ پروگرام صبح دس بجے سے شروع ہوگا اور ان شاءاللہ دوپہر دو بجے تک بحسن و خوبی اختتام پزیر ہوگا،
باربار نصیحت کرنا مؤمنوں کو نفع پہنچاتا ہے اس لئے دینی واصلاحی مجالس منعقد کی جاتی ہیں خواتین اسلام کو دینی تعلیم دینا انتہائی ضروری ہے جس پر اکابرین نے ہمیشہ توجہ دیا ہے ماں کی گود بچوں کی ابتدائی درسگاہ وتعلیم گاہ ہے۔ماں کی گود میں سیکھا ہواسبق ذہن اورقلب پر نقش ہوتا ہے،
مستورات کا معنی پردہ نشین عورتیں،جلسہ میں آنے کا مقصد وعظ ونصیحت اور ازواج مطہرات کی زندگی سن کراپنی زندگی میں عملی جامہ پہنائیں،آج بے پردگی کی آگ عام ہوتی جارہی ہے اللہ کی ہرنافرمانی مثل آگ ہے،بچوں کو اچھی تربیت دینے کی ضرورت ہے،تربیت کی کمی کی وجہ سے بچے خراب اور بے راہ ہوتے جارہے ہیں
انقلاب قلب کی صفت ہے زبان کی نہیں،دل کو بدلنے کی صفت اہل دل میں ہوتی ہے،اسلام عزت و حرمت کی پاسداری سکھاتا ہے،لیکن آج اسلام سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

اعمال صالحہ سے زندگی خوشگوار ہوتی ہے،آج ہماری مائیں وبہنیں اعمال صالحہ سے غافل ہیں،اگر عورت دیندار بن جائے تو پورا گھر دیندار بن سکتا ہے،اچھا ماحول اور دینی ماحول بنانے میں عورتوں کا کردار اہم ہے،
اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو قبول فرمائے اور ہرقسم کے شروروفتن سے محفوظ فرمائے،آمین

از نشریات، مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ یوپی