اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دہلی تشدد: مسجد پر لہرایا گیا بھگوا جھنڈا، پولیس نے 24 گھنٹے بعد بھی نہیں اتارا! شدت پسندوں نے مسجد کو نشانہ بنایا اور اس کے مینار پر بھگوا جھنڈا لہرا دیا، واقعہ کے دوسرے دن بھی وہ جھنڈا مسجد کی مینار پر لگا ہوا ہے، امن کا دعوی کرنے والی پولیس کی منشا پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 26 February 2020

دہلی تشدد: مسجد پر لہرایا گیا بھگوا جھنڈا، پولیس نے 24 گھنٹے بعد بھی نہیں اتارا! شدت پسندوں نے مسجد کو نشانہ بنایا اور اس کے مینار پر بھگوا جھنڈا لہرا دیا، واقعہ کے دوسرے دن بھی وہ جھنڈا مسجد کی مینار پر لگا ہوا ہے، امن کا دعوی کرنے والی پولیس کی منشا پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں



دہلی تشدد: مسجد پر لہرایا گیا بھگوا جھنڈا، پولیس نے 24 گھنٹے بعد بھی نہیں اتارا!

شدت پسندوں نے مسجد کو نشانہ بنایا اور اس کے مینار پر بھگوا جھنڈا لہرا دیا، واقعہ کے دوسرے دن بھی وہ جھنڈا مسجد کی مینار پر لگا ہوا ہے، امن کا دعوی کرنے والی پولیس کی منشا پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں



نئی دہلی: راجدھانی کے شمال مشرقی ضلع میں منگل کے روز شدید تشدد کے دوران اشوک نگر علاقے میں زبردست ہنگامہ برپا ہوا تھا۔ اس دوران علاقے کی گلی نمبر 5 میں واقع ایک مسجد پر شرپسندوں نے حملہ کیا اور اسے پوری طرح تباہ کر دیا۔ اتنا ہی نہیں کچھ شرپسند عناصر نے مسجد کے مینار پر چڑھ کر وہاں بھگوا پرچم اور ترنگا بھی لہرایا تھا۔
المیہ یہ ہے کہ اس واقعہ کے 24 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن پولیس نے ابھی تک مسجد سے بھگوا جھنڈا نہیں اتروایا ہے جوکہ امن بحالی کا دعوی کر رہی ہے۔ اس سے پولیس کے امن بحالی کے دعوے اور تشدد کے خلاف اس کے طریقہ کار پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔
نیوز ویب سائٹ ’دی کوئنٹ‘ کے مطابق واقعے کے دوسرے دن جب اس کی ایک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ اشوک نگر میں تباہ کی گئی مسجد کے مینار پر بھگوا جھنڈا ہنوز موجود ہے۔ نیز ترنگا بھی وہاں نظر آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ جو بھگوا جھنڈا مسجد کے مینار پر لہرایا گیا ہے اس پر ہنومان کی تصویر بنی ہے اور جے شری رام لکھا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ 25 فروری کو دہلی میں تین دن سے جاری تشدد نے خوفناک شکل اختیار کرلی تھی اور جعفرآباد، موج پور، چاند باغ اور ملحقہ علاقوں کی فضا بھی خراب ہو گئی۔ اسی اثنا میں، اشوک نگر علاقہ کی ایک شرمناک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں کچھ غنڈے علاقے کی ایک مسجد پر چڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور تھوڑی ہی دیر میں ایک شخص مسجد کے مینار پر چڑھتا ہے اور اوپر بھگوا پرچم لہرا دیتا ہے۔ اسی اثنا میں، ایک اور شخص مسجد کی طرف سے چڑھتا ہے اور ترنگا پرچم لہراتا ہے۔ اس دوران جے شری رام کا نعرہ گونجتا رہتا ہے۔
دی کوئنٹ کے مطابق علاقے میں مسجد کے قریب رہائش پذیر دانش نامی شخص نے بتایا کہ جنونی ہجوم نے مسجد اور اس کے آس پاس کے پانچ چھ مکانات کو تباہ کر دیا اور لوٹ مار کی۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے سڑکوں پر بھیڑ دیکھی لیکن ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ لوگ ہمارے گھروں میں داخل ہوں گے۔ ہم نے پولیس کو بلایا لیکن جب تک پولیس پہنچتی بھیڑ نے مسجد اور گھروں پر حملہ کردیا اور سب کچھ تباہ کر دیا۔
دہلی میں منگل کے روز تشدد کے چوتھے دن ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہو چکی ہے، جبکہ 250 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز مشتعل ہجوم شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر کھلے عام گھومتا رہا اور آگ زنی، پتھراؤ اور فائرنگ کی خبریں موصول ہوتی رہیں۔ اس دوران پولیس کا کردار پہلے کی طرح مشتبہ بنا رہا۔