اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *لال باغ دربھنگہ سمیت بہار کے سبھی ستیہ گرہیوں کی بڑی جیت: نظرعالم* *این پی آر، این آرسی کیخلاف بہار اسمبلی میں تجویز ہوئی پاس: بیداری کارواں* مدھوبنی :25/فروری آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 25 February 2020

*لال باغ دربھنگہ سمیت بہار کے سبھی ستیہ گرہیوں کی بڑی جیت: نظرعالم* *این پی آر، این آرسی کیخلاف بہار اسمبلی میں تجویز ہوئی پاس: بیداری کارواں* مدھوبنی :25/فروری آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد



*لال باغ دربھنگہ سمیت بہار کے سبھی ستیہ گرہیوں کی بڑی جیت: نظرعالم*

*این پی آر، این آرسی کیخلاف  بہار اسمبلی میں تجویز ہوئی پاس: بیداری کارواں*

مدھوبنی :25/فروری آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
 این پی آر، این آر سی کے خلاف بہار اسمبلی میں تجویز پاس کرنا حکومت بہارکا قابل تحسین قدم ہے۔ ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ بہار میں این ڈی اے ہی کی حکومت ہے ایسے میں وزیراعلیٰ کا این آر سی، این پی آر کے خلاف تجویز پاس کرنا، این پی آر کو 2010 کے ہی فارمیٹ پر لاگو کروانا اُن کی شخصیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ غورطلب ہے کہ دربھنگہ لال باغ ستیہ گرہ پچھلے کئی دنوں سے وزیراعلیٰ سے یہ مطالبہ کررہا تھا کہ سی اے اے، این آرسی، این پی آر کے خلاف اسمبلی میں تجویز پاس کریں اور مورخہ 23 فروری، 2020 کو نتیش کمار کے دربھنگہ دورہ کا بھی لال باغ ستیہ گرہ نے پرزور مخالفت کیا تھا اور آج مورخہ 25 فروری کو بہار اسمبلی میں وزیراعلیٰ نے این آرسی، این پی آر کو ریجکیٹ کر اس ستیہ گرہ پر مہرلگائی ہے۔ مسٹرنظرعالم نے آگے کہا کہ اب ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ بہار کے عوام کی آواز کو سنتے ہوئے اسی سیشن میں سی اے اے کے خلاف بھی تجویز پاس کر اس کالے قانون کے خلاف بہار کی عوام کی آواز اسمبلی سے درج کروائیں۔