اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں تعزیتی نشست کا اہتمام لکشمی پور مہراج گنج

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 25 February 2020

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں تعزیتی نشست کا اہتمام لکشمی پور مہراج گنج

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں تعزیتی نشست کا اہتمام

لکشمی پور مہراج گنج: گورکھپور کے مشہور عالم دین ،ملی وسماجی شخصیت ڈاکٹر عزیز الدین قاسمی کے ہونہار بھتیجے احمد ضیاء کے اچانک انتقال کے بعد ایک تعزیتی نشست دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں اساتذہ سمیت جملہ طلبہ نے شریک ہوکر مرحوم کے لئے مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعائیں مانگیں۔
    تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے کہا کہ مرحوم شریف الطبع ،بااخلاق ونرم خو انسان تھے، آپ نے ایک دیندار وعلمی گھرانہ میں پرورش پائی تھی، جس کا نتیجہ تھا کہ آپ ہمیشہ صوم وصلاۃ کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے کردار واطوار میں نمایاں اور دوست واحباب میں ہر دل عزیز تھے۔ پاکیزہ طبیعت اور ملنسار تھے ،آپ کے اندر سماجی خدمت کا جذبہ بھی موجزن رہا کرتا تھا۔ اسی اخلاص کی بنیاد پر اللہ نے انہیں ایسا دل درد مند عطا کیا تھا، کہ قوم کے دکھ درد میں شریک ہونا ، وہ اپنا فریضہ سمجھتے تھے ۔
    دارالعلوم فیض محمد ی کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی ومہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے مشترکہ طور پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ:یہ حادثہ یقینا ڈاکٹر عزیزالدین قاسمی کے لئے کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں، ہم ان کے غم میں برابر کا شریک ہیں، اور سوگوار خاندن سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں، اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔آمین۔
     ا س تعزیتی نشست میں طلبائے دارالعلوم سمیت تمام اساتذہ کرام بالخصوص مفتی احسان الحق قاسمی ،مولانا محمد صابر نعمانی، ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، مولانا محمد انتخاب ندوی، مولانا وجہ القمر قاسمی،مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا شکراللہ قاسمی، حافظ ذبیح اللہ، قاری عبد الکریم، حافظ محمد وسیم، مولانا ظل الرحمان ندوی، مولانا محمد قیصر فاروقی، مولانا محمد یحیٰ ندوی، ملا محمد مسلم ، محمد قاسم، عصب الدین ، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر جاوید احمد، ماسٹر شمیم احمد ، ماسٹر فیض احم وغیر ہ موجو دتھے ۔