رانی باغ دھرناکے 32ویں دن امارت شرعیہ کے وفدنے شرکت کرمظاہرین کی حصلہ افزائی کی
سمری بختیارپور22؍فروری(جعفرامام قاسمی؍بی این ایس)آج پورے ملک میں ہماری مائیں اوربہنیں اپنے گھرکے کاموں کوچھوڑکرسڑکوں پرآکراپنے ملک اورملک کے دستورکی حفاظت کے لیے جواپنی بے مثال قربانیاں پیش کرہی ہیں اس کی قدرآج کوئی کرے یانہ کرے لیکن کل جب ہندوستان کی تاریخ لکھی جائے گی اس وقت مجاھدین آزادی کی طرح ہی ان کی قربانیوں کویادکیاجائے گا۔یہ باتیں امارت شرعیہ کے کارگزارناظم مولاناشبلی قاسمی نے سمری بختیارپورسب ڈویزن کے رانی باغ میں چل رہے دھرناکے 32ویں دن مظاہرین کوخطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعدیہ پہلاموقع ہے جب اس ملک کی اعلی عدالتوں کے وکلاء،ڈاکٹرحضرات اوردوسرے تعلیم یافتہ لوگ نیز بی جے پی مخالف جماعتیں کھل کرسی اے اے،این پی آراوراین آرسی کے خلاف اپنی آوازیں بلندکررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک بربادی کے دہانے پرپہنچ چکاہے۔اس کی حفاظت کے لیے ہم لوگوں کوجس قسم کی قربانی کی ضرورت پڑے وہ قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت ہمیں تیاررہناہے۔انہوں نے کہاکہ شہریت دینے کاقانون اس ملک میں پہلے سے موجود تھاپھراس قانون کولاکرشہریت دینے کی بات کاڈھنڈھوراپیٹنے کی کیاضرورت تھی۔انہوں نے کہا اس حکومت کامنشا دراصل اس قانون کے ذریعے شہریت دینانہیں بلکہ شہریت چھینناہے۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کی معاشی حالت کمزورسے کمزورترہوچکی ہے۔مہنگائی عروج پرہے،بے روزگاری اتنی بڑھ چکی ہے کہ ہردوچارروزمیں کمپنیوں سے ہزاروں کی تعدادمیں مزدوروں کونوکریوں سے نکال باہرکیاجارہاہے۔اسی طرح ملک کے کسی خطے میں امن نام کی کوئی چیزباقی نہیں بچی ہے۔حکومت کوان چیزوں پردھیان دیناچاہیے لیکن یہ حکومت ان چیزوں سے ہٹ کرفضول اورغیرضروری قوانین لاکرملک کی امن وآشتی اوراس کی گنگاجمنی تہذیب کومسمارکرنے پرتلی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں اس حکومت کی ناپاک پالیسی کے خلاف جوتحریک چل رہی ہے اس کومزیدتقویت دینے کی ضرورت ہے ۔آج کے دھرنامیں اترپردیش کے فیض آبادضلع سے تشریف لائے ملک کے مشہورشاعرقاری عبدالباطن فیضی نے ملک کے موجودہ حالات اورسی اے اے ،این پی آراوراین آرسی کے خلاف اپنی شاعری پیش کرمظاہرین کے حوصلے کوپروان چڑھایا۔جب تک وہ اپنی پرترنم آوازسے سامعین کومسحورکرتے رہے تب تک تالیوں کی آوازسے پورادھرناگاہ گونجتارہا۔وہیں آج کے دھرنامیں امارت شرعیہ کے نائب صدرقاضی مفتی وصی احمدقاسمی،منوج کمارپاسوان،پن پن یادو،شاہنوازبدرقاسمی،حافظ ممتازرحمانی،منورعالم،وجیہ احمدتصور،مجنوں حیدر،عقیل احمدعرف چاندبابو سمیت بڑی تعدادمیں علاقے کے مردوعورت نے شرکت کی۔