اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان چین کے ووہان سے 324 ہندوستانی دہلی پہنچے ووہان سے آئے مرد مسافروں کے لئے دہلی کے پاس مانیسر میں اور عورتوں کے لئے چھاؤلہ میں خصوصی کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں ان کی ڈاکٹروں کی نگرانی میں جانچ ہوگی اور 14 دن بعد چھوڑا جائے گا۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 1 February 2020

کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان چین کے ووہان سے 324 ہندوستانی دہلی پہنچے ووہان سے آئے مرد مسافروں کے لئے دہلی کے پاس مانیسر میں اور عورتوں کے لئے چھاؤلہ میں خصوصی کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں ان کی ڈاکٹروں کی نگرانی میں جانچ ہوگی اور 14 دن بعد چھوڑا جائے گا۔


کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان چین کے ووہان سے 324 ہندوستانی دہلی پہنچے

ووہان سے آئے مرد مسافروں کے لئے دہلی کے پاس مانیسر میں اور عورتوں کے لئے چھاؤلہ میں خصوصی کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں ان کی ڈاکٹروں کی نگرانی میں جانچ ہوگی اور 14 دن بعد چھوڑا جائے گا۔


نئی دہلی: چین کے شہر ووہان سے 324 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایئر انڈیا کا خصوصی طیارہ آج صبح سات بج کر 24 منٹ پر دہلی پہنچا۔ چین میں نوول کورونا وائرس کے وبا ئی شکل اختیار کرنے کے پیش نظر حکومت نے اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چارٹرڈ پرواز سے لائے گئے تمام 324 مسافروں کو 14 دن تک مانیسر اور چھاؤلہ کیمپ میں خاص طور پر بنائے گئے کیمپوں میں رکھا جائے گا تاکہ وہ دوسرے لوگوں کے رابطے میں نہ آ سکیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی باقاعدہ جانچ کرے گی۔