اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سی اے اے کے خلاف عظیم ریلی:ناگپورہماری شہریت پرفیصلہ نہیں کرے گا: سورابھاسکر ملک گولوالکراورگوڈسے کے نظریات سے نہیں،گاندھی اورامیڈکر پرچلے گا:دگ وجے سنگھ اندور نئی دہلی۔3؍فروری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 2 February 2020

سی اے اے کے خلاف عظیم ریلی:ناگپورہماری شہریت پرفیصلہ نہیں کرے گا: سورابھاسکر ملک گولوالکراورگوڈسے کے نظریات سے نہیں،گاندھی اورامیڈکر پرچلے گا:دگ وجے سنگھ اندور نئی دہلی۔3؍فروری

سی اے اے کے خلاف عظیم ریلی:ناگپورہماری شہریت پرفیصلہ نہیں کرے گا: سورابھاسکر
ملک گولوالکراورگوڈسے کے نظریات سے نہیں،گاندھی اورامیڈکر پرچلے گا:دگ وجے سنگھ
اندور نئی دہلی۔3؍فروری: شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کی مخالفت کولے کراتوار کو اندور میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ مہالکشمی میدان پرمنعقداس جلسہ عام میں موجودہ ہزاروں لوگوں کے سامنے اداکارہ سورا بھاسکر نے کہا کہ ناگپور میں بیٹھے چڈی والے ہماری شہریت طے نہیں کریں گے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہاہے کہ اس ملک میں گاندھی اورامبیڈکرکے نظریات چلیں گے، گوڈسے اور گولوالکرکے نہیں۔وہیں نرمدا ئوتحریک کی کارکن میگھا پاٹکر نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو آئین نے حق دیا ہے، اور جو آئین کو کچلنے کی کوشش کرے گا تو عوام اسے ہی کچل دے گی۔بھگت سنگھ دیوانے بریگیڈکی سے طرف سے ملک بچاؤریلی سے خطاب کرتے ہوئے سورابھاسکر نے کہا کہ میں یہاں بھارت کے ایک شہری کے طور پر آئی ہوں جو بھارت کے آئین کے تئیں وقف ہے۔آج ملک میں قوم پرستی کو لے کر اتنی باتیں ہو رہی ہیں کہ ہم یہ بھول گئے ہیں کہ ملک کے شہریوں کی ذمہ داری آئین کے تئیں ہیں ناکہ کسی حکومت کے تئیں۔مشہور شاعر راحت اندوری کا شعر تمام کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں ،کسی کے باپ کاہندوستان تھوڑی ہے ، پڑھتے ہوئے سورا نے کہاکہ ناگپور میں بیٹھا کوئی چڈی والااس ملک کی شہریت طے نہیں کرے گا۔اس ملک کی حکومت کچھ تو سستاکی نشہ کر رہی ہے اور وہ نشہ ہے نفرت کا نشہ۔ناگپور میں بیٹھ کر حکومت ملک کو برباد کرنے کانشہ کررہی ہے۔