اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اترپردیش بجٹ: یوگی حکومت نے 5 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا اترپردیش کی یوگی حکومت نے انفرااسٹرکچر،سوشل سیکورٹی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے منگل کو اسمبلی میں 5 لاکھ کروڑ کا چوتھا بجٹ پیش کیا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 18 February 2020

اترپردیش بجٹ: یوگی حکومت نے 5 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا اترپردیش کی یوگی حکومت نے انفرااسٹرکچر،سوشل سیکورٹی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے منگل کو اسمبلی میں 5 لاکھ کروڑ کا چوتھا بجٹ پیش کیا


اترپردیش بجٹ: یوگی حکومت نے 5 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا

اترپردیش کی یوگی حکومت نے انفرااسٹرکچر،سوشل سیکورٹی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے منگل کو اسمبلی میں 5 لاکھ کروڑ کا چوتھا بجٹ پیش کیا

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے انفرااسٹرکچر،سوشل سیکورٹی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے منگل کو اسمبلی میں 5 لاکھ کروڑ کا چوتھا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ گذشتہ سال کے مقابلے میں 33159 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔کسی قسم کے نئے ٹیکس کے اضافی بوجھ سے نجات دینے والے بجٹ میں 10967.87 کروڑ روپئے نئے پروجکٹوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
منگل کو ریاستی وزیر مالیات سریش کمار کھنہ نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یوگی حکومت کی قیادت میں ریاست ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور ریاست کو 2024 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔وزیر اعلی سمیت حکمراں جماعت کے اراکین اسمبلی نے نئے پروجکٹوں کے لئے بجٹ کا اعلان پر میز تھپتھپا کر اس کا استقبال کیا۔
اترپردیش بجٹ: یوگی حکومت نے 5 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا
وزیر مالیات کی جانب سے پیش کئے گئے مالی سال 2020۔21 کے بجٹ کے مطابق ریاست کی روینیو وصولی 500558.53 کروڑ روپئے ہوگی جبکہ مجموعی اخراجات کا تخمینہ تقریبا 512860.72 کروڑ روپئے کے ساتھ 12302.19 کروڑ روپئے خسارے میں ہوگا۔اگرچہ حکومت کے دعوی کے مطابق تمام جمع پونجی کوملانے کے بعد مالی خسارہ3802.19کروڑ روپئے رہ جائےگا۔تاہم اگر مالی سال 2019۔20 کے 22322.87 کروڑ روپئے اس میں ملا دئے جائیں تو بجٹ کے اعدادوشمار18520.68 کروڑ روپئے کے منافع میں ہوگا۔
حکومت کے تخمینے کے مطابق وہ مالی سال 2020۔21 کے دوران ریاستی جی ایس ٹی،سروس ٹیکس اور ویٹ سے 91568 کروڑ روپئے،37500 کروڑ اکسائز ڈیوٹی،اسٹامپ اور رجسٹریشن سے 23197 کروڑ روپئے اور موٹر گاڑی ٹیکس سے 8650 کروڑ روپئے ریونیو کی وصولی کرنے میں کامیاب رہے گی۔ وہیں اخراجات کے معاملے میں 385116.95 کروڑ روپئے ریونیو اکاونٹ اور 117743.77 کروڑ روپئے کیپیٹل اکاونٹ میں ہونگے۔
انفرااسٹرکچر سیکٹر میں حکومت نے 2000 کروڑ روپئے زیور ائیر پورٹ کے لئے ،2000 کروڑ روپئے میرتھ سے پریاگ راج تک مجوزہ 637 کلومیٹر لمبے کنگا ایکسپریس وے کے لئےمختص کئے ہیں۔حکومت نے 358 کروڑ روپئے کانپور میٹرو کی تعمیر اور 286 کروڑ روپئے آگرہ میٹرو ریل کے مختص کئے ہیں علاوہ ازیں 200 کروڑ روپئے وارانسی اور گورکھپور میٹرریل پروجکٹ،500 کروڑ روپئے اجودھیا ائیر پورٹ اور 92.50 کروڑ روپئے مقامی کنٹی ویٹی اسکیموں اور 900 کروڑ روپئےدہلی سے میرٹھ تک ریجنل ریپڈرانزٹ سسٹم کے لئے کے لئے مختص کئے ہیں۔