مذہب اسلام عالمگیر مذہب ہے وہ پوری انسانیت کے لئے راہ نجات اور فلاح کا ذریعہ ہے، دنیا فنا ہوجانے والی ہے اور آخرت میں اسلام ہی انسانوں کو نجات دلائےگا، مولانا نعمت اللہ قاسمی!
کانپور6/ فروری( سیف الاسلام مدنی )
5فروری ۲۰۲۰ بروز بدھ مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان ضیاء دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خطاب فرماتے ہوئے
مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپوری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا، کہ اللہ کی ذات عالمگیر ذات ہے وہ پورے کائنات کا خدا ہے اور ہر مذہب کے ماننے والوں کا رب ہے، وہ مسلمانوں کا رب ہے وہ غیر مسلموں کا بھی رب ہے عیسائیوں کا رب ہے وہ یہودیوں کا بھی رب ہے پورے عالم کا رب ہے، جنہوں نے اللہ کو اپنا رب مان لیا وہ کامیاب ہوا، اسی طرح سے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سارے عالم کے نبی ہیں اللہ رب العالمین ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ اللعالمین ہیں، مذہب اسلام بھی عالمگیر مذہب ہے وہ پوری انسانیت کے لئے راہ نجات اور فلاح کا ذریعہ ہے، دنیا فنا ہوجانے والی ہے اور آخرت میں اسلام ہی انسانوں کو نجات دلائےگا،
مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ نیک اعمال کریں، نمازوں کی پابندی کریں، اور سچے پکے مسلمان بن جائیں،جب دنیا میں برائیوں کا دور دورہ ہوتا ہے اور انسانیت گناہوں میں ڈوب جاتی ہے تو اللہ کا عذاب آتا ہے حالات بگڑتے ہیں اور مسلمانوں پر زوال شروع ہوتا ہے آج مسلمانوں کے اعمال خراب ہیں، ہمیں اپنے اعمال درست کرنے کی ضروری ہے،
حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ کے پڑوس میں ایک غیر مسلمان شخص رہتا تھا اور ایک عرصہ سے رہ رہا تھا لوگوں نے اس سے کہا کہ تو اتنے سالوں سے اتنے بڑے اللہ والے کے پڑوس میں رہتا ہے اور آج تک مسلمان نہ بنا، جنکے چہرے کو دیکھ کر لوگ مسلمان ہوجاتے ہیں اور تو اتنے دنوں سے رہ کر مسلمان نہ بنا ،
تو اسنے جواب دیا کہ لوگوں ان جیسا مسلمان میں بن نہیں سکتا اور تم جیسا مسلمان میں بننا نہیں چاہتا، تو مسلمانوں کے اعمال کردار اور گفتار اتنے اچھے اور روشن ہونے چاہئے کہ مسلمانوں کو اور انکی زندگی کو دیکھ کر لوگ اسلام کے قریب آئیں!
مفتی محمد شاہد قاسمی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا، کہ جس چراغ اور شمع کو ساری کائنات کے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسل نے چودہ سو قبل روشن کیا تھا اور جسکی روشنی سے عرب و عجم کے ظلمت کدے روشن ہوگئے، جس نے انسانیت کو جینے کا پیغام دیا انسانیت کے حقوق سکھائے، اور جس شمع نے لاکھوں دلوں کو روشن و منور کردیا، آج ہم اس شمع سے دور ہورہے ہیں اسکی روشنی حاصل کرکے زندگی کا سفر طئے نہیں کررہے ہیں،
اس لئے آج مسلمان حالات کا شکار ہے، آج پوری دنیا میں سازش کی جارہی ہے کہ لوگوں کو اسلام سے متنفر کر دیا جائے، اور مسلمان ان حالات میں چشم پوشی سے کام لےرہا ہے اسے اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں مسلمان میدان عمل میں اور پوری دنیا میں اسلام کا پیغام پہونچائے! کانفرنس کی صدارت مولانا مشتاق احمد قاسمی نے نظامت کے فرائض مولانا محمد فضل رب قاسمی نے انجام دئے، محمد ثانی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا، مفتی شاہد قاسمی حافظ احسان الحق صاحب مولانا خالد قاسمی مولانا عبد الواجد قاسمی قاری محمد سفیان صاحب حافظ محمد نعیم صاحب خواص طور سے شریک رہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا!