اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسے جھاڑو نے ماراہے ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ محمـد عظیـم فیض آبـادی دارالعــلوم النصـرہ دیـوبنـد 9358163428.

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 11 February 2020

اسے جھاڑو نے ماراہے ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ محمـد عظیـم فیض آبـادی دارالعــلوم النصـرہ دیـوبنـد 9358163428.

اسے جھاڑو نے ماراہے

ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ ـــ
محمـد عظیـم فیض آبـادی دارالعــلوم النصـرہ دیـوبنـد              9358163428.                       
دہلی میں 8 تاریخ کو ہونے والے الیکشن کا نتیجہ آج عوام کی امیدوں کے عین مطابق آگیا ، دہلی کا یہ الیکشن آئین قانون کی جیت ہے ، جمہوریت کی جیت ، یہ لڑائی نظریے کی لڑائی تھی اور دہلی کی عوام نے یہ ثابت کردیا کہ یہ ملک آر ایس ایس ، ساورکر کے نظرے اور بی جے پی کی آئڈیالوجی پر نہیں بلکہ یہ ملک امبیڈکر کے وضع کردہ آئین وقانون سے چلےگا اس ملک کی خوبصورتی اور اسکا حسن جمہوریت میں پوشیدہ ہے

ــــــــــــــــــــــــــــ
آج کے نتیجہ نے یہ ثابت کردیا کہ ملک کی عوام مندر مسجد ،ہندو مسلم ، شمشان  قرستان ، پاکستان ،  شاہین باغ اور ملک کو توڑنے والی سیاست
کو زیادہ دنوں تک برداست نہیں کرسکتی یہ ملک ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کاہے اور سب کو آپس میں پیار محبت بھائی چارہ محبوب ہے ،یہ ملک آر ایس ایس کے سنگھی نظریئے اورنفرتوں کوزیادہ دنوں تک برداست نہیں کرےگا بلکہ ملک کے آئین وقانون کی بلادستی قائم رہے گی 
یہ ملک نفروں کی دکان چلانے والوں کو قبول نہیں کرےگا  بلکہ پیار کا سودا بیچنے  والوں کو گلے لگائے گا
   اگر ملک میں آپسی پیار محبت اور بھائی چارہ برقرار رہا ، باہم امن وآمان کی فضاء قائم رہے گی اور یہ ملک ہراعتبار سے ترقی کی منزلیں طے کرےگا اور ہر قوم ومذہب اور ہر سماج کے لوگوں کی توجہ سے پھر ایک بار سونے کی چڑیا بنے گا 
 ملک کی عوام کے ذہنوں میں نفرتوں کے بیج بوکران کو فسادی ، دنگائی تو بنایا جاسکتاہے لیکن پیار محبت کی فصل نہیں کاٹی جاسکتی یہ بات ہمیشہ اہل سیاست کے ذہنوں میں رہنی چاہئے قوم کو لڑائی ، دنگا فساد ، نفرت نہیں بلکہ روٹی کپڑا مکان کی ضرورت ہے کسی زمانے میں " جے جوان جے کسان " ملک کی عوام اور اہل سیاست کا نعرہ ہوا کرتا تھا آج سیاست کے اسٹیج سے "گولی ماروسالوں کو " کے نعرے لگنے لگیں ہیں تو اہل سیاست کو بھی ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کہ ہماراپیارا ملک ، گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ کہلانے والا ملک عزیز ہندو مسلم سکھ عیسائی کے پھولون سے سجنے ولا گلدستہ  اب کہاں کھڑا ہے دہلی الیکشن کے نتیجہ کی یہ گونج نہ صرف دہلی بلکہ پوعے ملک اور پوری دنیا کے لئے یہ پیغام ہےکہ ملک کی عوام کو فساد نفرت نہیں بلکہ  ملک کی تعمیر وترقی  روزگار مطلوب ہے،مہنگائی سے نجات ، اچھی آب وہوا صحت تعلیم  رشوت و اہل سیاست کی انارکی کا جو چوپٹ دروازہ ہر طرف کھلا ہوا ہے اس سے دائمی نجات چاہئے کسی بھی قوم وملک کی تعمیروترقی اس کے باشندوں کی فلاح وبہبود میں مضمر ہوتی ہے  جس دن اہل سیاست کو یہ سمجھ آجائے گی اس دن "لڑاؤ حکومت کرو " کا منحوس حربہ چھوڑ کر ملک کے باشندوں کی تعمیر وترقی کی ڈگر پر چل پڑیں گے  ملک میں جمہوری طریقے پر منتخب کئے ہوئے دلی کے سب سے ایمان دار وزیر اعلیٰ کو جس طرح طاقت کے نشے میں چور مرکزی حکمراں جماعت کے کارندوں کے ذریعہ دہشت گرد کہا گیااگرچہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کوئی جواب نہین دیا مگر آج ان کی طرف سے دہلی کی عوام نے اس کا جواب دے دیا کہ اگر قوم کی خدمت اسے آسانیاں فراہم کرنا ، پانی بجلی کی پریشانیوں سے لوگوں کو نجات دینا ، دہلی کو فضائی آلودگی سے بچاکر صاف ستھری ہوا فراہم کرانا ، ان کے لئےاچھی صحت کا نظم کرنا ،تعلیم کو اچھا اور سستا کرنا ، ان کے علاج کا صحیح ومعقول نظم کرنا ، جرائم کی روک تھام کے لئے CCTV سی سی ٹیوی کیمرے لگانا، اگر دہشت گردی ہے تو ہاں ہمیں ایسے ہی دہشت  گرد وزیر اعلیٰ کی دوبارہ ضرورت ہے لیکن لٹیرے، جھوٹ کی فکٹری چلانے والے، دغاباز ودھوکے باز ، جھوٹے لالی پاپ دکھانے والے نفرتوں کا بازار گرم کرنے والے رام کے نام پر قوم کو بےوقوف بنانے کی سیاست کرنے والے ملک کی ملکیت کو بیچنے والے ملک کا خزانہ کھالی کرکے اپنی جھولیاں بھرنےوالے ، CAA  NRC  NPR اور طرح طرح کے ظالمانہ قانوں نافذ کرکے ملک اور اس کے باشندوں کو بانٹنے والے دیش بھکت کی ہمیں قطعاً ضرورت نہیں 
*کوئی مغرور ہوجائے یہ کب اسکو گوارا ہے*
*تکبر کی بلندی سے بھی ذلت سے اتارا ہے*
*جو چھپن انچ کا سینا دکھاتا ہے زمانے کو*
*خدا کا قہر تو دیکھو اسے جھاڑو نے مارا ہے*