اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بی جے پی کا غرور خاک میں ملا، جمہوری اور سیکولر اقدار کی جیت : محمد منصور خان فتحپور بارہ بنکی،

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 11 February 2020

بی جے پی کا غرور خاک میں ملا، جمہوری اور سیکولر اقدار کی جیت : محمد منصور خان فتحپور بارہ بنکی،

بی جے پی کا غرور خاک میں ملا، جمہوری اور سیکولر اقدار کی جیت  : محمد منصور خان

فتحپور بارہ بنکی،
 دہلی ہوئے میں الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی جیت پر دہلی کی عوام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سماجوادی اقلیتی سبھا کے ریاستی صدر محمد منصور خان نے کہا کہ بی جے پی کا غرور خاک میں مل گیا ہے  اور وکاس اور انصاف کی جیت ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ دہلی نے پورے ملک کو پیغام دیا ہے کہ نفرت اور توڑ کی پر زور سیاست کو کام اور خدمت کی پر اثر سیاست سے ہرایا جا سکتا ہے۔
منصور خان نے کہا کہ 6/سال سے بی جے پی حکومت برسر اقتدار ہے لیکن ہر محاذ پر ناکام ہے اور ترقی کے میدان میں کام کرنے کے بجائے اسنے نفرت اور فرقہ پرستی کی سیاست کی ہے
حکومت کو چاہیے کہ عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر کام کرے اور عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کرے