اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مہتمم صاحب کے بیان کی طلبۂ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے پرزور مذمت

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 7 February 2020

مہتمم صاحب کے بیان کی طلبۂ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے پرزور مذمت

مہتمم صاحب کے بیان کی طلبۂ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے پرزور مذمت

دیوبند(آئی این اے نیوز 7فروری2020)مہتمم صاحب کی ویڈیو دیکھ کر پاؤں تلے زمین سرک گئی!ہمیں ان کی حقیقت کا پہلے ہی سے بخوبی اندازہ تھا جس کا ہم نے کھلے خط میں اظہار بھی کیا، مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ بدترین بزدلی اور چاپلوسی کا مظاہرہ کرتے ہوے جناب مہتمم ڈھٹائی کے ساتھ اپنی حقیقت آشکارا بھی فرمادیں گے۔ہم طلبۂ دارالعلوم دیوبند مہتمم صاحب کے اس چاپلوسانہ اور امت کے لیے مہلک بیان کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ہماری ہر طرح کی ہمدردی اور تعاون تمام دھرنوں میں شریک اپنے سب بھائیوں، ماؤں اور بہنوں کے ساتھ ہے، جو موسمی شدت کے حملوں، پولیس انتظامیہ کی دھمکیوں، اور اہل جبه و دستار کی شکل میں چھپے ہوئے ملت فروشوں کی منافقانہ چالوں کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہیں اور ڈٹی ہوئی ہیں۔جناب مہتمم صاحب فرمارہے ہیں کہ این آرسی پر حکومت نے وعدہ کرلیا ہے کہ فی الحال نہیں لاگو ہوگی۔
WhatsApp%2BImage%2B2020-02-07%2Bat%2B3.17.57%2BPM

 واہ صاحب واہ!! کس قدر کے بھولے ہیں آپ!!!ہمارا واضح اعلان ہے کہ جب تک آفیشلی این آر سی کو کبھی بھی لاگو نہ کرنے کا وعدہ نہ کرلیا جائے، این پی آر کے مندرجات سے نوزائدہ مطالبات لازمی و غیر لازمی ہر طرح سے خارج نہ کردیے جائیں، سی اے اے جیسے غیر آئینی قوانین سے مذہب کی بنیاد پر تفریق ختم نہ کردی جائے تب تک ہم اپنے کسی دھرنے کو ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔نیز ہمارا دارالعلوم دیوبند کے اپنے تمام ساتھیوں سے مطالبہ ہے کہ آپ حضرات مہتمم صاحب کے اس بیان کو جہاں پر بھی بن پڑے کنڈم کریں اور صحیح موقف کا اظہار فرمائیں!اور درسگاہ میں اساتذہ سے دوٹوک سوالات پھر کاؤنٹر سوالات کرکے مہتم صاحب کو علانیہ اس بیان پر معافی مانگنے کے لیے مجبور کردیں!
والسلام.
منجانب: *طلبۂ دارالعلوم دیوبند