اہم خبر: اعظم گڑھ میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولس لاٹھی چارج
یو پی: اعظم گڑھ کے جوہر پارک میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولس لاٹھی چارج
اتر پردیش کے اعظم گڑھ واقع جوہر پارک سے پولس نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کو ہٹا دیا ہے۔ اس درمیان پولس اور مظاہرین کے درمیان کہا سنی بھی ہوئی۔ ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ اس سے ناراض ہو کر مظاہرین کی طرف سے بھی پتھراؤ کی خبریں آ رہی ہیں۔ فی الحال علاقے میں ماحول کشیدہ ہے۔ جائے وقوع پر بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔