سی اے اے کو لیکر ہمارا احتجاج اور ہماری سوجھ بوجھ
محمد عثمان
نئ دہلی
مکرمی:وطن عزیز میں چل رہے سی اے اے,این آر سی اور این پی آرکے خلاف احتجاج کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔کیونکہ اس مسئلے کو لیکراقتدار کے بلند منصب پر فائزلوگوں نے بھی اس بات کو مانا ہے۔ابھی ہمیں اپنے احتجاج کو جاری رکھناچاہئے۔لیکن ساتھ ہی ساتھ ہمیں دوسروں کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔احتجاج کے ذریعے عوام کو مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہئے۔احتجاج کا مرکز شاہین باغ کے مقامی لوگوں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس علاقے کی دوکانوں کے بند ہونے کی وجہ سے بھی بہت نقصان ہو رہا ہے۔اسکول جانے والے بچے بھی متاثر ہیں۔اب جبکہInterlocuters بھی اپنی رپورٹ پیش کرنے والے ہیں۔وہ بھی روڈ بلاک کو درست ثابت نہیں کر سکیں گے کیونکہ یہ قانون کے خلاف ہے۔اب ہمیں اپنے سیاسی نمائندوں جیسے ایم پی ,ایم ایل اے کو اس میں شامل کرنا چاہئے۔کیونکہ اس مسئلے کا حل کورٹ اور پارلیمنٹ میں ہی کیا جا سکتا ہے۔یہاں یہ بات اور غور طلب ہیکہ ہمارے احتجاج کو کچھ سیاسی مفاد پرست لوگ اپنے فائدے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔اور خود کو مسلمانوں کے مسیحا کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔جیسا کہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ایسے زیادہ تر لوگ اپنے فائدے کیلئے ہم سے جڑے تھے۔خاص کر لیفٹ پارٹی جو بی جے پی ,مودی اور شاہ کے خلاف ہیں۔مسلمانوں کو آگے کرکے اپنا فائدہ کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں لیفٹ پارٹی کی سیاسی چالوں کو سمجھنا چاہئے ۔آج اگر دیکھا جائے تو سارے ملک میں ہمارا احتجاج کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اور ہم سرکار پر حاوی ہیں۔اگر ہم قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج جاری رکھیں تو ہماری تحریک کو مزید طاقت ملے گی اور سرکار جھکنے پر۔مجبور ہوگی۔