اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اکھل بھارتیہ کانگریس سیوا دل کا،سہ روزہ بھارت جوڑو ترنگامارچ اختتام پزیر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 22 February 2020

اکھل بھارتیہ کانگریس سیوا دل کا،سہ روزہ بھارت جوڑو ترنگامارچ اختتام پزیر

اکھل بھارتیہ کانگریس سیوا دل کا،سہ روزہ بھارت جوڑو ترنگامارچ اختتام پزیر

نئی دہلی / پنجاب ، (نامہ نگار) کانگریس سیوا دل نے گزشتہ دنوں کو لدھیانہ سے کھٹکل کلاں تک، سہ
 روزہ,,بھارت جوڑو ترنگا مارچ،، کا انعقاد کیا گیا تھا،جس میں اکھل بھارتیہ کانگریس سيوا دل کے نیشنل صدر لعل جی دیسائی،ریاستی صدر نرمل خیرا، پنجاب انچارج سرفراز احمد میر،کے علاوہ سیکڑوں کارکنانوں نے جوش و خروش کے ساتھ یاترا مارچ میں شریک ہوئے۔۔۔ اکھل بھارتیہ کانگریس سیوا دل کے نیشنل صدر دیسائی نے کہا کہ کانگریس پارٹی صرف سیکولر ہی نہیں بلکہ ہندوستان کو اپنی ماں مانتی اور پوری زمہ داری کے ساتھ ترقیاتی کام کو انجام دیتی ہے،انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی حالت دیکھ کر لوگ حیران و پریشان ہے،ایک طرف بیروزگاری کا مسئلہ،تو دوسری طرف لوگ اپنے گھروں پہ نہیں سڑکوں پے نظر آتی دکھائی دے رہی ہے،اگر جلد جی،ڈی،پی کی حالت یہی رہی تو یقیناً دیش برباد ہو جائیگا۔۔اکھل بھارتیہ کانگریس سیوا دل  کے پنجاب صدر نرمل خیر نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ غریب،مظلوم، چھوٹے تجارت کا روں،اور کسانوں کے لیے کام کیا ہے،اور کرتی رہیگی،کیوں کہ اگر یہ لوگ خوش نہیں رہینگے تو دیش کی جی،ڈی،پی، کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔۔اکھل بھارتیہ کانگریس سیوا دل کے پنجاب انچارج سرفراز احمد میر نے بتایا کہ دو روزہ,,بھارت جوڑو،،مارچ اس لیے منعقد کی گئی تاکہ لوگوں کے مسائل پر غور و فکر کیا جائے، تاکہ انہیں مستقبل میں کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔۔میر نے بتایا کہ دو روزہ بھارت جوڑوں یاترا مارچ میں ہندو،مسلم،سکھ،عیسائی و دیگر مذاہب کے لوگ برابر شریک ہوں،اور بھائی چارے کو مضبوط کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ آج موجودہ سینٹرل حکومت نے وّوٹ بٹورنےو اقتدار حاصل کرنے کے لیے نفرتوں کی بیج بو تو دی ہے،مگر ہندوستان کے عوام بی،جے،پی،اور آر ایس ایس کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے،اور اس کاجیتا جاگتا مثال آپ کو مہاراشٹرا،چھتیس گڑھ،پنجاب میں دکھائی دیا۔۔کانگریس پارٹی غریبوں،مظلوموں اور دیش کو انّتی دینے کی کی پارٹی ہے اور رہیگی۔اس لیے اکھل بھارتیہ کانگریس سیوا دل نے دو روزہ پیدل ترنگا یاترا کر گھر گھر جانے اور انکے مسائل سننے کا کام کیا ہے۔۔۔