اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پھر تشویشناک حالات ۔۔۔۔ ذاکر حسین الفلاح فرنٹ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 24 February 2020

پھر تشویشناک حالات ۔۔۔۔ ذاکر حسین الفلاح فرنٹ

پھر تشویشناک حالات ۔۔۔۔

ذاکر حسین
الفلاح فرنٹ

مکرمی:گزشتہ روز سے علی گڑھ کے علاوہ راجدھانی دہلی میں تشدد کی آگ بھڑک رہی ہے۔اس معاملے کو لیکر اروند کیجریوال,کانگریس,اکھیلیش یادو اور دیگر نام نہاد سیکولر لیڈران کی خاموشی کے پیچھے ڈھیر سارے سوال ہیں??????مسلمان پٹ رہے ہیں,ان کے خون کی ہولیاں کھیلی جا رہی ہیں اور ملک کے وہ افراد جن سے ہمیشہ مسلمانوں نے وفا کی آج ان کے لب خاموش ہیں۔ مسلمانوں نے کانگریس کومتعدد بار اقتدار پر پہنچایا,متعدد بار ایس پی بی ایس اور دیگر کو اقتدار کی چابی دی۔اب کیجریوال کے ساتھ مسلمانوں کی وفاداری جاری ہے۔لیکن جب جب مسلمانوں پر مظالم ہوئے یہ سارے کے سارے خاموشی کی چادر میں دبک گئے????آج چندر شیکھر,کنہیاو دیگر بھی مسلمانوں کے بل پر شہرت کی بلندیاں ناپ رہے ہیں۔لیکن خود ان کی قوم سی اے اے کے خلاف ہمیں مسلمانوں کے ساتھ کھڑی نظر نہیں آرہی ہے۔ درجن بھر دلت و دیگر ذات کے ہندو مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن آپ سوچئے کہ ملک کی ہندوئوں کی بڑی تعداد آج کہاں کھڑی ہے۔مجھے لگ رہا ہیکہ ہمیشہ کی طرح مسلمانوں سے پھر ایک غلطی ہو رہی ہے۔آج مسلمانوں کی جان,مال ,عزت سب دائو پر ہے۔مسلمان لاٹھیاں کھاکر تمام طرح کے ظلم سہہ کر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ۔پھر اپنا لیڈر کسی امام و دیگر کو ماننے کے بجائے پھر سے چندر شیکھر و کنہیا کو لیڈر بنا رہے ہیں۔مسلمانوں سے ایک بات کہنا چاہوں گا کہ آج ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم اس تحریک کے ذرہعہ اپنے درمیان سے لیڈر پیدا کریں۔

ذاکر حسین
الفلاح فرنٹ