ہندو ۔مسلم بھائ چارہ
محمد یونس
نئ دہلی
مکرمی:انسانیت کی صدیوں پرانی تہذیب کو آگے بڑھاتے ہوئے ضلع امریلی گجرات کے ساورکنڈلا شہر کے تین مسلم بھائیوں(ابو,نصیر اور زبیر قریشی)نے اپنے والد کے ہندو دوست بھانو شنکر پانڈیا کو ان کی مرضی کے مطابق کے ہندو رسم رواج کے مطابق آخری رسم ادا کر بھائ چارہ کی انوکھی مثال پیش کی۔بھانو شنکر تہہ دل سے عید کے تہوار میں شرکت کرتے اور قریشی فیملی کیلئے تحفہ لانا کبھی نہیں بھولتے تھے۔قریشی فیملی بھی ان کی خدمت میں ویج کھانا تیار کرتے اور ان کے پیر چھو کر ان سے آشیرواد لیتے تھے۔بھانو شنکر کو نصیر کے بیٹے ارمان نے میت کو آگ دی اور بارہویں کے دن سر منڈواکر ہندو رسم و رواج کو اپنایا۔یہ واقعہ بے نظیر بھارت کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک انوکھی مثال ہے۔
ونائک چترتھی اور محرم کے دوران آپسی بھائ چارہ
ستمبر ماہ میں ونائک چتر تھی اور محرم کے دوران چنئ میں ٹریلی کین کے مقامی لوگ اور آئس ہائوس کے پڑوسی نے سماج میں آپسی بھائ چارے کی رسم کا نظیر پیش کی۔ونائک چترتھی تہوار کے دوران مسلم بھائیوں امن برقرار رکھتے ہوئے اپنے قدم آگے بڑھائے اور بھگوان گنیش کی وسرجن جلوس نکالنے میں مدد کی ۔اسی طرح ہندوئوں نے بھی مقامی مسجد کے باہر کھڑے ہوکر محرم کے درمیان ماتم منانے کی رسم کے دوران ٹھنڈا پانی اور شربت تقسیم کر اپنی خدمات انجام دی۔اس طرح کی پہل سے سماج میں خوشی کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔
محمد یونس
نئ دہلی