*ظلم سے بڑی بڑی سلطنتوں کے چراغ گل ہوگئے!*
*دہلی لہو لہو*
عطاء الرحمن بلھروی
متعلم دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ
ان دنوں ملک کی راجدھانی دہلی بھگوائی دہشتگردی کے نرغے میں آگ وخون سے سسک رہی ہے خاکی وردی بھی دشمنی کا کردار ادا کررہی ہے دہلی لہو لہو ہے،جو کچھ دہلی میں ہو رہا ہے وہ نہایت ہی المناک اور افسوسناک ہے دراصل یہ دہشتگردانہ فساد ہے سرکاری سرپرستی میں اقلیتی طبقہ کے خلاف خونی آپریشن ہے،مساجد اور خصوصا مسلمانوں کی جان و مال ، عزت وآبرو کے تقدسات کے ساتھ علی الاعلان کھلواڑ کیا جا رہا ہے، روز بروز ملک میں ایسے ظالمانہ واقعات رونما ہورہے ہیں جسکے تصور سے انسانی روح کانپ اٹھتی ہے
اب وقت آگیا ہے کہ ان جیسے معاملات کے مجرمین کو کیفرکردار تک پہونچانے اور اسکے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا چاہیے اور اس معاملے کو مذہبی آئینہ سے دیکھنے کے بجائے انسانیت کے ناطے سے دیکھا جائے آخر وہ کون ہے جسے انسانیت سے نفرت ہے ؟؟؟.
مرکز کی برسرقتدار بی جے پی حکومت کے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں دبے کچلے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں،بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دینے والی پارٹی کے لیڈر ہی سے دیش کی بیٹیاں غیر محفوظ ہیں موجودہ واقعات اسکی عکاسی کر رہے ہیں، ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو چاہیئے کہ وہ اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہوئے ظالموں مجرموں قاتلوں کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کارروائی کریں اور تمام وزراء اعلی کو یہ حکم جاری کریں، تاکہ ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہو ، نوجوان نسل محفوظ رہ سکے اور جنکی جانیں شرپسندانہ واقعات میں گئی ہیں انھیں مناسب معاوضہ دیاجائے اور NRC,NPR اور CAA کو واپس لیا جائے تاکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے، ہندوستان کی جمہوریت برقرار رہے اور اسکی سالمیت کوئی گزند نہ پہنچے،وہیں تمام سیکولر اور انصاف پسند جماعتوں کے لیڈران کو چاہیئے کہ وہ پوری طاقت و قوت کیساتھ متحد ہوکر ملک کے ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں یہ وقت کا فریضہ ہے اور جو لوگ مظلوموں کا ساتھ کسی بھی طریقے سے دے رہے ہیں انکی ستائش کریں.
اپیل کی جاتی ہے کہ ہم یہ اعلان کریں کہ ہم ظالموں کے خلاف ہیں نوجوان علماء سیاسی و غیر سیاسی سماجی اشخاص کو کسی کا انتظار کئے بغیر اسکے خلاف محاذ کھولیں ،لوگوں کو آنے والے سنگین صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار کریں، اپنی آواز بغیر کسی خوف و ہراس کے بلند کریں اللہ ہمارا حامی و ناصر ہے اور حکیم و قدیر ہے ۔
موجودہ وقت میں تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ تسبیح کے دانوں کی طرح ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور اشتعال انگیز بیانات و نعروں سے مشتعل نہ ہوں بلکہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور جلد بازی کے بجائے دور اندیشی اور حکمت عملی سے کام لیں مذہب اسلام کی تعلیمات سے عملی رہنمائی حاصل کریں اور رجوع الی اللہ کریں کامیابی قدم چومے گی اور ظالم کا انجام برا ہوگا ہر فرعون و نمرود کا مقدر ہلاکت و بربادی ہے جہاں تک تاریخ کا تعلق ہے،وہ بتاتی ہے کہ ظلم سے بعض اوقات بڑی بڑی سلطنتوں کے چراغ گل ہوگئے ہیں