اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *کیا اب احتجاج کی ضرورت نہیں رہی؟* انس بجنوری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 7 February 2020

*کیا اب احتجاج کی ضرورت نہیں رہی؟* انس بجنوری



*کیا اب احتجاج کی ضرورت نہیں رہی؟*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انس بجنوری 
       تاریخ کا ایک سبق یہ بھی ہے کہ ہم تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے۔۔۔۔ اس وقت ملت اسلامیہ ہند کا ہمہ گیر احتجاج ظالم حکومت اور فاشزم کے خلاف کثیر المقاصد و کثیر الجہات کامیابی کے حصول کا عنوان اور فرعونی جاہ و حشمت اور جبر و طنطنے کو خاک آلود کرنے اور دھول چٹانے کا نام ہے۔۔اس وقت ہند کی موجودہ صورت حال تقریبا ستر سال بعد ایک نیا سیاسی منظر نامہ پیش کر رہی ہے جس کو چشم بینا ایک عظیم انقلاب کی طلوع سحر اور اچھے مستقبل کی طرف نوید سفر کے طور پر دیکھ رہی ہے۔۔۔۔ ایسے نازک ترین حالات میں مذہبی یا سیاسی طبقوں کی طرف سے احتجاج ختم کرنے کی بات لازمی طور پر حکومت کی تائید ہے۔۔۔۔اس کو حکومت کی پشت پناہی اور ان کی سازشوں کے آلہء کار کہنے کے علاوہ دوسرا کوئی نام نہیں دیا جاسکتا 
ہائے۔۔۔۔
شہر گل کے خس و خاشاک سے خوف آتا ہے
جس کا وارث ہوں اسی خاک سے خوف آتا ہے!

احتجاج مخالف لوگوں کے بیانات تاریخی نقطہءنظر سے ایک نیا زاویہ پیش کرتے ہیں جس میں بزدلی اور احساس کمتری کے نمایاں اوصاف نظر آتے ہیں۔۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ فکر اسلامی میں جمود و تعطل پیدا ہوگیا اور ہم اپنا فہم و ادراک کھو بیٹھے۔۔۔۔
ہمارے نام نہاد علمی طبقے کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ہم تاریخی حقائق کے مطالعے سے اپنے کو دور رکھتے ہیں اور محض سنی سنائی باتوں اور "اساطیر الاولین" کو بلا تحقیق قبول کرلیتے ہیں ۔۔۔اور پھر نتیجتا ہم وہی بولتے ہیں جو ہم سے بلوانے کی کوشش کی جاتی ہے۔۔۔۔۔
صاف سن لو! یہ احتجاج اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک یہ ظالم حکومت اپنے گندے اور غلیظ پرو پیگنڈے سے باز نہیں آتی۔۔۔۔اور مسلمانوں کے شعائر اور خود ان  کے تحفظ کو یقینی نہیں قرار دیتی۔۔۔۔!!

انھی بے ربط خوابوں سے کوئی تعبیر نکلے گی
انہی الجھی ہوئی راہوں پہ میرا ہم قدم ہوجا۔۔۔۔!

(انس بجنوری)