اعظم گڑھ کے موضع پھریہا کی ہر دلعزیز استاد سلمی خاتون کا انتقال
پھریہا اعظم گڑھ :6/فروری2020 آئی این اے نیوز اعظم گڑھ کے موضع پھریہا کی ہر دلعزیز استاد سلمی خاتون کا انتقال آج شام ساڑھے چھ بجے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی، لکھنو میں انتقال ہو گیا۔ تقریباً ان کی عمر 72 برس تھی ۔
پھریہا اور قرب و جوار میں سلمی آپا کے نام سے مشہور تھیں -
نانا حافظ عبدالسلام رح کی تربیت کا اثر رہا کہ انہوں نے بچپن سے ہی خود کو درس و تدریس کے لئے وقف کر دیا تھا۔
محترمہ روزنامہ 'زمینی سچ' لکھنو کے ایڈیٹر آ فاق احمد اعظمی کی والدہ تھیں ۔
پسماندگان میں تین بیٹیاں زینت سلمی، رعنا عصمت ،نجم السحر اور دو بیٹے آفاق احمد اور محسن کمال ہیں۔شوہر اشتیاق احمد کا سن 2015 میں ہی انتقال ہو چکا ہے۔
بچوں کو گھر پر پڑھانے کے علاوہ تقریبا 28 سال گاؤں کے مدرسہ حمیدیہ میں معلمہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اعصابی امراض کا علاج 5 برسوں سے چل رہا تھا۔دو سال سے صاحب فراش تھیں۔
مرحومہ کے جی ایم یو کے لاری کارڈیالوجی سینٹر کی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں یکم فروری سے زیر علاج تھیں۔