ہم حالات سے متاثر نہ ہوئیں بلکہ اپنے اعمال پر نظر کریں! مولانا حکیم الدین قاسمی
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
کھیکڑہ/باغپت(١٣/فروری ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
آج تحصیل کھیکڑہ کی انتخابی میٹنگ کے انعقاد پر مہمان خصوصی کی حیثیت سےتشریف لائے حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند نے کہا حالات حاضرہ کے پیش نظر کہا کہ ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں اپنے اعمال پر نظر کرنے کی سخت ضرورت ہے ورنہ ان کی کیا مجال جو ہمیں اس طرح خوف و ہراس کا شکار کرسکیں، اٰپس میں اتحاد واتفاق پیدا کریں، اور اس موقع پر جمعیت یوتھ کلب کے حوالے سے ضلع باغپت کی کارگزاری پیش کی گئی جس پر حضرت والا نے اطمینان کا اظہار کیا
اٰج قصبہ کھیکڑہ کے مدرسہ عائشہ للبنات میں حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیت علماء ضلع باغپت کی صدارت میں جمعیت یوتھ کلب کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی،جس کی نظامت حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع باغپت نے فرمائی، جس میں اولاً باغپت ضلع میں جمعیت یوتھ کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کیمپوں کی کارکردگی کو پیش کیاگیا، اس کے بعد جمعیت یوتھ کلب کی یونٹ تحصیل کھیکڑہ کا انتخاب عمل میں اٰیا جس میں تحصیل کھیکڑہ کا حضرت مولانا محمد نفیس صاحب مہتمم مدرسہ جوہرالعلوم کو صدر منتخب کیا گیا،اور باقی ممبران کا بھی انتخاب عمل میں اٰیا،
مولانا محمد نفیس صاحب نے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے جمعیت یوتھ کلب کے حوالے سے دی گئی ہے میں اس کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا اور تحصیل کھیکڑہ میں جمعیت یوتھ کلب کو ایک اعلیٰ سطح پر چمکانے کی اور عوام و نوجوانوں کو بیدار کرکے اس سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی،
ماسٹر ھدایت اللہ صدیقی صاحب چیف جمعیت یوتھ کلب نے کہا کہ اٰج جو جمعیت علماء ہند اپنے پلیٹ فارم جمعیت یوتھ کلب کا اٰغاز کیا یہ بڑا اہم قدم ہے ہمارے علماء کا اس لیے اس سے اپنی نوجوان نسل کو جوڑیں اور ان کو برباد ہونے سے بچالے ورنہ اٰج نوجوان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے جس کو ہر قوم و مذہب کے لوگ لقمہ تر بنانے کی فراق میں ہیں اس لیے ان کو ضائع نہ ہونے دیں،
اس موقع پر قاری محمد صابر صاحب ،قاری محمد ساجد صاحب ،حافظ محمد لیاقت کمشنر جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت کو اعجازی سند سے بھی نوازا گیا ،
اس موقع پر جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت کے کنوینر حضرت مولانا محمد خالد صاحب، حضرت مولانا محمد یامین صاحب نائب صدر جمعیت علماء ضلع باغپت ،اور جملہ ارکان جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت اور اٰس پاس کے ائمہ و علماء کرام موجود رہے مجلس کا اختتام حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیت علماء ضلع باغپت کی دعاء پر ہوا، میٹنگ کے ختم حضرت مولانا رشید احمد صاحب مہتمم مدرسہ جامعہ عائشہ للبنات نے تمام کا تشریف اٰوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا