اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رامپور: امتحان کا غلط پرچہ تقسیم ہونے سے طلبہ کے ہوش فاختہ! ضلع مجسٹریٹ کے جانچ کے احکامات رامپور کے کالج میں طلباء کو امتحان کا غلط پرچہ تھما دیا گیا، جس سے ان کے ہوش اڑ گئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان کے منتظم نے بچوں پر غلط پرچہ کو ہی حل کرنے کا دباؤ بنایا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 February 2020

رامپور: امتحان کا غلط پرچہ تقسیم ہونے سے طلبہ کے ہوش فاختہ! ضلع مجسٹریٹ کے جانچ کے احکامات رامپور کے کالج میں طلباء کو امتحان کا غلط پرچہ تھما دیا گیا، جس سے ان کے ہوش اڑ گئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان کے منتظم نے بچوں پر غلط پرچہ کو ہی حل کرنے کا دباؤ بنایا




رامپور: امتحان کا غلط پرچہ تقسیم ہونے سے طلبہ کے ہوش فاختہ! ضلع مجسٹریٹ کے جانچ کے احکامات

رامپور کے کالج میں طلباء کو امتحان کا غلط پرچہ تھما دیا گیا، جس سے ان کے ہوش اڑ گئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان کے منتظم نے بچوں پر غلط پرچہ کو ہی حل کرنے کا دباؤ بنایا

رامپور: یو پی بورڈ کی طرف سے بارہویں جماعت (انٹرمیڈیٹ) کے متحانات کا گزشتہ روز آغاز ہو گیا۔ امتحانات کے پہلے ہی دن جہاں دیگر مقامات کے بچوں کی یہ شکایت رہی کہ ان کے پرچے کا پہلا ہی سوال غلط ہے، وہیں رامپور کے ایک کالج میں طلباء کو امتحان کا پورا پرچہ ہی غلط تھما دیا گیا، جس سے طلباء کے ہوش اڑ گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان کے منتظم نے بچوں پر غلط پرچہ کو ہی حل کرنے کا دباؤ بنایا۔
رامپور: امتحان کا غلط پرچہ تقسیم ہونے سے طلبہ کے ہوش فاختہ! ضلع مجسٹریٹ کے جانچ کے احکامات
یہ واقعہ رامپور کے ’شری ہری انٹر کالج‘ کا ہے، جہاں انٹرمیڈیٹ (سائنس اسٹریم) کا ’جنرل ہندی‘ کا امتحان تھا لیکن طلباء کو ’ہندی لٹریچر‘ کا پرچہ تھما دیا تھا۔ طلباء کا الزام ہے کہ جب انہوں نے اس کی شکایت ایگزام انوجیلیٹر (امتحان منتظم) سے کی تو انہوں نے غلط پرچہ کو ہی حل کرنے کے لئے دباؤ بنایا۔ اس کے بعد بچوں کو مجبوراً غلط پرچہ کو ہی حل کرنا پڑا۔ امتحان کے دوسرے دن یہ بچے ضلع مجسٹریٹ انجنے کمار کے پاس پہنچے اور اپنی روداد سنائی۔
ضلع مجسٹریٹ رامپور انجنے کمار سے شکایت کرتے بچے
ضلع مجسٹریٹ رامپور انجنے کمار سے شکایت کرتے بچے
بچوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا مستقبل خراب ہونے کی گہار بھی لگائی تھی لیکن ان کی ایک نہیں سنی گئی اور امتحان کے منتظم نے کہا ’’مجھے پرچہ کے حوالہ سے کوئی معلومات نہیں ہے اور جو پرچہ دیا گیا ہے تمہیں وہی حل کرنا ہوگا۔‘‘
بچوں کی شکایت پر ضلع اسکول انسپکٹر کو جانچ سونپی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ قصوروار پائے جانے پر ایگزام سینٹر کے انچارج اور انوجیلیٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ضلع مجسٹریٹ رامپور انجنے کمار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کی شکایت کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر اور متعلقہ مجسٹریٹ کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جائے گی۔ نیز ، ایک رپورٹ تیار کر کے حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے۔