دربھنگہ کے مولانا مظفر رحمانی ،مفتی نافع عارفی اور مولانا نازش ہما قاسمی ممبئی میں اہم ایوارڈ سے سرفراز
متھلانچل میں خوشی کی لہر ،مولانا خالدسیف اللہ رحمانی سمیت عظیم شخصیات کی نیک خواہشات
دربھنگہ۔02؍مارچ: (رفیع ساگر) ادارہ دعوۃ السنۃ ویلفیئر ٹرسٹ مہاراشٹرا کے زیر اہتمام ممبئی کے حج ہاوس میں 29 فروری کو اختتام پذیر 23 ویں کل ہند مسابقۃ القرآن الکریم کی تقریب کے دوران بہار کے دربھنگہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 3 سرکردہ شخصیات اہم ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے ہیں جس کا متھلانچل کے دانشوروں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اہم کامیابی قرار دیا ہے۔تقریب کے دوران بہتر علمی اور دینی خدمات کے اعتراف میں صحافی مولانا مظفر رحمانی ایڈیٹر بصیرت آن لائن کو مفتی سعید الرحمن قاسمی صدر مفتی دارالعلوم امدادیہ ممبئی کے ہاتھوں فقیہ الامت قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ایوارڈ ، سماجی اور سیاسی خدمات کو لیکر مفتی محمد نافع عارفی قاسمی جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار کو امیر شریعت رابع مولانا منت اللہ رحمانی ایوارڈ جبکہ بیباکانہ اور جراتمندانہ صحافت کی خدمات کے اعتراف میں مولانا نازش ہما قاسمی کو معروف ملی و سماجی کارکن اور دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے رکن حافظ اقبال چونا والا کے ہاتھوں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس دوران امارت شرعیہ بہار کے سابق ناظم مولانا انیس الرحمن قاسمی، انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی، حج کمیٹی کے سی ای او جناب الحاج ڈاکٹر مقصود احمد خان ، ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر، مصر ایمبیسی کے نائب قونصل جنرل سمیت کئی سرکردہ شخصیات موجود تھے جنہوں نے ایوارڈ کی تفویض پر ادارہ دعوۃ السنۃ ویلفیئر ٹرسٹ مہاراشٹرا کے بانی وصدر مولانا محمد شاہد الناصری الحنفی کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے فیصلے کو درست قرار دیا۔غور طلب ہو کہ مولانا مظفر رحمانی ملک کے نامور عالم دین و فقہ اکیڈمی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے بہار امور کے انچارج کے ساتھ جالے جامع مسجد کے امام و خطیب بھی ہیں۔انہیں فقیہ الامت قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ایوارڈ ملنے پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی ، مولانا انیس الرحمان قاسمی، مولانا حبیب اللہ ہاشمی ،مولانا وقار لطیفی (دہلی) صادق آرزو ،مولانا شاداب ندوی ،پروفیسر آفتاب اشرف ،مولانا الطاف مدنی ، بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو ،اسلامک مشن اسکول کے ڈائریکٹر مولانا ارشد فیضی قاسمی ،ماسٹر امجد علی ،مولانا رضا ءاللہ قاسمی ،حافظ شفاء اللہ اور ماسٹر فیاض عرف ببن نے کہا کہ اعزاز و اکرام زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، اس سے کام کرنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے اور دوسروں کے لیے وہ مثال بنتے ہیں یقینا مولانا کو جو خطاب ملا ہے وہ ان کی شخصیت کے لائق ہے۔انہوں نے مولانا نازش ہما قاسمی کو صحافتی میدان میں ملے ایوارڈ پر کہا کہ انہوں نے منفرد تحریروں سے قارئین کے دلوں میں نہ صرف اپنی جگہ بنائی بلکہ نوجوان نسل کے لئے مثال بن کر ابھرے ہیں۔اسی طرح انہوں نے مفتی نافع عارفی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ ان کے لیے اور امت کےلئے فال نیک ثابت ہو اور علمی دنیا ان کے قلم کی بارش سے اسی طرح سیراب ہوتی رہے۔