اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جماعت تبلیغ اور مولانا سعد کو الفلاح فرنٹ کی مکمل حمایت جماعت اسلامی کے ذریعہ جماعت تبلیغ کی حمایت کرنا جماعت کا قابل ستائش قدم:ذاکر حسین نئ دہلی1/اپریل 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 31 March 2020

جماعت تبلیغ اور مولانا سعد کو الفلاح فرنٹ کی مکمل حمایت جماعت اسلامی کے ذریعہ جماعت تبلیغ کی حمایت کرنا جماعت کا قابل ستائش قدم:ذاکر حسین نئ دہلی1/اپریل 2020 آئی این اے نیوز

جماعت تبلیغ اور مولانا سعد کو الفلاح فرنٹ کی مکمل حمایت
جماعت اسلامی کے ذریعہ جماعت تبلیغ کی حمایت کرنا جماعت کا قابل ستائش قدم:ذاکر حسین

نئ دہلی1/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
 تبلیغی جماعت کے خلاف چل رہے پروپیگنڈہ کو لیکر الفلاح فرنٹ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ تبلیغی جماعت کے ذریعہ میڈیا اور حکومت وطن عزیز کے تمام مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ہم ان کے اس ناپاک عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ذاکر حسین نے کہا کہ اس وقت الفلاح فرنٹ جماعت تبلغ اورجماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی کے ساتھ کھڑی ہے۔ذاکر حسین نے کہا کہ کلمہ,قرآن اور نبی (صلی اللہ علیہ وسلم )کی بنیاد پر ہم ایک ہیں۔ذاکر حسین نے جماعت اسلامی کے ذریعہ جماعت تبلیغ کی حمایت کرنے پر امیر جماعت سعادت اللہ حسینی اور پوری جماعت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت کے اس قدم سے تبلیغی اور اسلامی جماعت کے درمیانح حائل فاصلے کم ہونگے اور آپس میں محبت پیدا ہوگی۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ صدر نے تمام مسلمانوں سے بلافریق مسلک کے جماعت تبلیغ کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔