اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حافظ شجاعت ٹرسٹ کی ٹیم نے غریب مجبور لوگوں تک پہنچایا راشن کوئی بھی غریب اپنے گھر میں بھوکا نہ رہے: شمس الضحی خان آنند نگر مہراج گنج 1/اپریل 2020 آئی این اے نیوز (رپورٹ! عبید الرحمن الحسینی)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 April 2020

حافظ شجاعت ٹرسٹ کی ٹیم نے غریب مجبور لوگوں تک پہنچایا راشن کوئی بھی غریب اپنے گھر میں بھوکا نہ رہے: شمس الضحی خان آنند نگر مہراج گنج 1/اپریل 2020 آئی این اے نیوز (رپورٹ! عبید الرحمن الحسینی)

حافظ شجاعت ٹرسٹ کی ٹیم نے غریب مجبور لوگوں تک پہنچایا راشن

کوئی بھی غریب اپنے گھر میں بھوکا نہ رہے: شمس الضحی خان


آنند نگر مہراج گنج 1/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
(رپورٹ! عبید الرحمن الحسینی)
عالمی سطح پر پھیلی وبا کورنا وائرس سے جہاں پوری دنیا پریشان ہے دنیا بھر کے لوگوں کا آمدورفت  بند ہوچکی ہے وہیں ہندوستان میں بھی اس وبا کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے تاکہ اس وبا سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاسکے جب سے لاک ڈاون کا اعلان ہوا ہے اس کے بعد ہی سے جو غریب مجبور لوگ ہیں جو روز کمانے والے لوگ ہیں ان کے لئے بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے ان کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بہت مشکل کام ہوگیا ہے۔ 

ایسے وقت میں حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان نے ( ایس ڈی ایم ) ( ایس او ) پھریندہ کی موجودگی میں ان مجبور لوگوں کو کھانے کیلئے راشن تقسیم کیا جو دور دراز سے آکر پھنس گئے ہیں اور کھانے کے محتاج ہیں انہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جگہ جگہ جاکر معائنہ کیا اور جو مستحقین ہیں ان تک راشن پہچایا ہے اور کہا ہے کہ یہ ہمارا ایمانی فریضہ ہے کہ ہم جس طرح اپنے بچوں کی فکر کرتے ہیں اسی طرح جو لوگ ہمارے وطن میں آج لاک ڈاون کی وجہ سے دو وقت کے کھانے کے محتاج ہیں ہم ان کے کھانے کا انتظام کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے آپ احتیاط کریں اور جس طرح ماہر ڈاکٹروں  نے بتایا ہے کہ صاف صفائی کا پورا خیال کریں، بلا سخت ضرورت کہیں نہ جائیں ان سب باتوں کا پورا خیال رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں صفائی کو آدھا ایمان کہا گیا ہے اس لئے صفائی کا زیادہ خیال رکھیں۔

اس موقع پر چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان، ابو طلحہ خان، ابو حنظلہ خان، شفیق پردھان سمیت انتظامیہ کا پورا عملہ موجود تھا۔