اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تبلیغی جماعت میں ایک دن ✍حمزہ اجمل جونپوری قسط 1

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 7 March 2020

تبلیغی جماعت میں ایک دن ✍حمزہ اجمل جونپوری قسط 1

تبلیغی جماعت میں ایک دن
✍حمزہ اجمل جونپوری
قسط 1
تبلیغی جماعت ایک بہت ہی بہترین ذریعہ ہے دین سیکھنے کا بھی اور سکھانے کا بھی
حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج اسلام کے نام لیوا دنیا کے چپے چپے میں اسلام پھیلا رہے ہیں اور جو دین سے دور ہیں انکو محبت اور عزت کے ساتھ سمجھا کر اللہ کے دربار میں حاضر کرتے ہیں ان پر محنت کرتے ہیں کہ کس طرح یہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیوا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر عمل کرنے والا ہو جائے
تبلیغی جماعت کا جو مشن ہے وہ اللہ کے بندوں تک اللہ کے احکام کو پہنچانا ہے اور جو کچھ علم ان کے پاس ہے اسے سیکھنا ہے اور جو کچھ ہمارے پاس ہے اسے سکھانا ہے
خیر یہ تو ایک ضمنی بات ہو گئی
ہم دار العلوم ندوة العلماء لکھنو سے اپنے امیر صاحب مولانا اسجد صاحب کے متعین کردہ دو رہبروں کے ساتھ (مولانا عبداللہ صاحب اور یہ ناچیز) نکلے
راستے کے پیچ و خم کے درمیان ہم گزر رہے تھے ہر طرف مخلوق خدا بھاگ دوڑ میں لگی ہوئی تھی کوئی گاڑی سے بھاگ رہا کوئی پیدل ہی منزل کی طرف رواں دواں ہے کوئی سائکل سے وقت کو سمیٹتا ہوا چل رہا ہے ہر طرف شور شرابہ ہے مخلوق خدا سکون کی تلاش میں ادھر ادھر مارے پھر رہی ہے کوئی پیسوں میں سکون تلاش کر رہا ہے کوئی گاڑیوں میں آرام و راحت کا متلاشی ہے کوئی سڑک کے کنارے ہی سو کر یہ سب پانا چاہتا ہے حقیقت تو یہ ہے سکون اور اطمینان اللہ کے احکام کی پیروی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرکے ہی پایا جا سکتا ہے اور سکون حاصل کرنے کی سب سے بہترین جگہ مسجد یعنی خدا کا گھر ہے جہاں ہم ہاتھ اٹھاتے وقت اللہ کی بڑائی بیان کرتے ہیں اور جھک کر خدا کی تسبیح بیان کرتے ہیں اور سجدہ ریز ہو کر رو رو کر خدا کی عبادت کرتے ہیں اور دعا و استغفار کرتے ہیں
اور ہر مسجد تو اپنے محلے کا مرکز ہوا کرتی ہے اسکی حفاظت و صاف ستھرائی ہماری ہی ذمہ داری ہے اور اسکو آباد رکھنا ہر مسلمان پر فرض و ضروری و لازم ہے
خیر ہم ٹیکسی پر سوار ہو کر خدا کی صنعت کاری کا جائزہ لیتے ہوئے جا رہے تھے اور ساتھیوں سے گفتگو میں محو تھے
کہ اچانک راستے میں ایک موڑ آیا اور ٹیکسی والے نے ٹیکسی کو تیزی کے ساتھ گھمایا میرا سر ٹیکسی کے لوہے میں ٹکرا گیا اففف(درد ابھی تک باقی ہے) ایک غفلت نے کیا سے کیا حال کر دیا
جاری۔۔۔۔۔۔۔۔