اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دہلی تشدد:122مکانات،322دکانیں اور301کےگاڑیاں جل کرتباہ ضلع انتظامیہ کی عبوری رپورٹ گذشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے دوران کم از کم 122 مکانات ، 322 دکانیں اور 301 گاڑیاں جل گئیں ہیں یا گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔امکا ن ہے کہ حتمی رپورٹ میں نقصانات کے اعداد شمار تبدیل ہوں۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 March 2020

دہلی تشدد:122مکانات،322دکانیں اور301کےگاڑیاں جل کرتباہ ضلع انتظامیہ کی عبوری رپورٹ گذشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے دوران کم از کم 122 مکانات ، 322 دکانیں اور 301 گاڑیاں جل گئیں ہیں یا گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔امکا ن ہے کہ حتمی رپورٹ میں نقصانات کے اعداد شمار تبدیل ہوں۔

دہلی تشدد:122مکانات،322دکانیں اور301کےگاڑیاں جل کرتباہ ضلع انتظامیہ کی عبوری رپورٹ

گذشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے دوران کم از کم 122 مکانات ، 322 دکانیں اور 301 گاڑیاں جل گئیں ہیں یا گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔امکا ن ہے کہ حتمی رپورٹ میں نقصانات کے اعداد شمار تبدیل ہوں۔

شمال مشرقی ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے دہلی میں تشدد کے دوران ہونے والے نقصان کا جائزہ لیکر ایک عبوری رپورٹ تیار کرلی ہے۔ اس کے مطابق گذشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے دوران کم از کم 122 مکانات ، 322 دکانیں اور 301 گاڑیاں جل گئیں ہیں یا گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔امکا ن ہے کہ حتمی رپورٹ میں نقصانات کے اعداد شمار تبدیل ہو۔سینئر حکام کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار اتوار کی صبح ایس ڈی ایم کی سربراہی قیادت میں 18 ٹیموں کے اشتراک سے حا صل کردہ ان پٹ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ سی ایم اروند کیجریوال کی ہدایت کے بعد ، یہ ٹیمیں شمال مشرقی دہلی میں تشدد سے متاثرہ علاقوں میں 'نقصانات کا جائزہ ' لے رہی ہے ۔ ہم آپ کو بتادیں کہ تشدد کے واقعات میں اب تک 45 سے زائد افراد کی ہلاکت کا دعوی ٰکیا گیا ہے اور جبکہ تشدد میں 350 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں
1583216584060948-0
دہلی میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں اب تک 1300افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ فساد متاثر ہ علاقوں میں اب حالات پر امن ہے اورپچھلے پانچ دنوں میں تشدد کے واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے افواہوں کو پھیلانے کے الزام میں 40 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اتوار کے روز افواہوں کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیاتھا۔
ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، دہلی فائر سروسز کی طرف سے گذشتہ ہفتے تیار کی گئی ایک عبوری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو پہیوں سمیت 500 سے زیادہ گاڑیوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے اور کم از کم 79 گھروں ، 52 دکانوں ، پانچ گوداموں ، چار مساجد تین فیکٹریاں اور دو اسکول ، پیر سےبدپھ کی رات تک جلائے گئے ۔