اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیاہ قانون کے خلاف جمہوری طریقہ سے تحریک جاری رکھیں بھانو پرتاپ سنگھ مدھوبنی:15/مارچ 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 March 2020

سیاہ قانون کے خلاف جمہوری طریقہ سے تحریک جاری رکھیں بھانو پرتاپ سنگھ مدھوبنی:15/مارچ 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

سیاہ قانون کے خلاف جمہوری طریقہ سے تحریک جاری رکھیں بھانو پرتاپ سنگھ



مدھوبنی:15/مارچ 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
سی اے اے این آر سی اور این آرپی جیسی متنازعہ کالا قانون کو واپس لینے کے مطالبے پر بسفی بلاک کے زیرو مائل کے شاہین باغ میں جاری غیر معینہ مدت  احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک ہندوستان بہت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے آئین سے کھلوار کرکے آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت انگریز وں کی چال چلتے چلتے ہوئے ملک کی شیرازہ کو بکھرنے کی کوشش کر رہی ہے صدیوں سے چلی آرہی ہندو مسلم بھائی چارگی کو ختم کرنا چاہتی ہے  یہ لڑائی ملک کے آئین کو بچانے کی لڑائی ہے ایسے لڑائی میں ہماری ماں بہنیں جس طرح سے اپنے فرائض کو انجام دے رہی ہیں ان کے جزبے کو سلام کرنے کی ضرورت ہے بی جے پی حکومت کے ہر چال پر پینی نگاہ رکھی جانی چاہیے اور آئین کو بچانے کے لیے با شعوریت کے ساتھ لڑائی لڑتے ہوئے بڑے پیمانے پر مزاحمتی مارچ اور احتجاج جاری رکھیں اس موقع پر راشٹریہ جنتادل کے سینئر لیڈر عبدالحی پیامی سماجی خدمت گار عارف جیلانی عنبر انجینئر محمد عمران مولانا سفیان مولانا محمد نسیم محمد جسیم ماسٹر افروز نجم الحسن خان افسر علی کوثر محمد عقیل انیس جناب شاہ عمادالدین سرورمحمد ربانی محمد منا محمد کلیم محمد داؤد محمد جمیل محمد نرالے ماسٹر محمد اسرار احمد وغیرہ موجود تھے