اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدھوبنی ضلع کے رہیکا بلاک گاؤں میں 23فروری سے جاری شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 8 March 2020

مدھوبنی ضلع کے رہیکا بلاک گاؤں میں 23فروری سے جاری شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری

مدھوبنی ضلع کے رہیکا بلاک  گاؤں میں 23فروری سے جاری شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری 

مدھوبنی محمد سالم آزاد
 سی اے اے این آر سی و این پی آر کالے قانون کے خلاف رہیکا کے شاہیں باغ سے سابق مرکزی  وزیر  ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت غربت مخالف ہے ملک میں روزگار تعلیم اور صحت کی ضرورت پر بات نہیں کرتی بلکہ ملک بھر نفرت پھیلانے کی سیاست کررہی ہے ملک میں سبھی مذاہب اور سبھی طبقہ کے لوگوں کو آزادی سے رہنے اور بابری کا حق دیا گیا ہے اور مرکزی حکومت اپنے مفاد کےلئے سیاست کررہی ہے اس کالا قانون کا نقصان سب سے زیادہ ہندو سماج کو ہوگا اس لئے اس لڑائی کو سب لوگوں کو مل جل کر لڑنا ہوگا  موجود حکومت بدعنوان اور نکمی ہے اور ملک کے اس مسائل سے لوگوں کا دھیان ہٹانے کےلئے مذہبی منافرت کا کھیل کھیل رہی ہے       مولانا محمد نصر  نے بھی رہیکا شاہین باغ میں کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہے بے حد تشویش ناک ہیں اور ملک کا آئین خطرے میں ہیں لیکن ملک کے عوام آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے انصاف منچ کے رکن محمد اشتیاق احمد دھرنا پر بیٹھیں خاص خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کالے قانون کے خلاف آپ کا کھڑا ہونا ہی آپ کی کامیابی کی دلیل ہے اس موقع پر مولانا محمد شمس الدین محمد ابو نصر محمد اشتیاق احمد محمد لائیق محمد راجو مولانا رضاءاللہ مولانا احسان ماسٹر عبداللہ حافظ ثناء اللہ حافظ عبداللہ حافظ محمد اسمعیل محمد صدام حسین محمد دلارے مولانا ذبیح اللہ تیمی محمد ذاکر عقیل انجم وغیرہ نے تمام مہمانوں شکریہ ادا کیا