اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *شاہین باغ دھرنا کو اُجاڑ دئیے جانے سے مایوس نہ ہوں، آگے کی لڑائی مضبوطی سے لڑیں گے: نظرعالم* *کورونا وائرس سے بچنے کی ہے ضرورت، غریبوں کی مدد کیلئے سبھی لوگ کریں تعاون: لال باغ ستیہ گرہ* مدھوبنی:25/مارچ 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 25 March 2020

*شاہین باغ دھرنا کو اُجاڑ دئیے جانے سے مایوس نہ ہوں، آگے کی لڑائی مضبوطی سے لڑیں گے: نظرعالم* *کورونا وائرس سے بچنے کی ہے ضرورت، غریبوں کی مدد کیلئے سبھی لوگ کریں تعاون: لال باغ ستیہ گرہ* مدھوبنی:25/مارچ 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

*شاہین باغ دھرنا کو اُجاڑ دئیے جانے سے مایوس نہ ہوں، آگے کی لڑائی مضبوطی سے لڑیں گے: نظرعالم*

*کورونا وائرس سے بچنے کی ہے ضرورت، غریبوں کی مدد کیلئے سبھی لوگ کریں تعاون: لال باغ ستیہ گرہ*

مدھوبنی:25/مارچ 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
 پورے ملک میں اس وقت کورونا وائرس وبائی مرض کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ بہار میں بھی کورونا وائرس کا مریض ملنے سے وبا جیسی حالت پیدا ہوگئی ہے اور ابھی وقت ہے کہ جگہ جگہ بیداری پیدا کرنے کے لئے مہم چلائی جائے۔ مذکورہ باتیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر و لال باغ ستیہ گرہ کمیٹی کے ذمہ دار نظرعالم نے کہی۔ مسٹرعالم نے کہا کہ ہم اس وقت کورونا وائرس کے خلاف بیداری مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لال باغ دھرنا کا آج 67 واں دن ہے۔ کورونا وائرس کو لیکر لال باغ دربھنگہ پر لوگوں کی تعداد نہ کے برابر کردی گئی ہے لیکن دھرنا ختم نہیں کیا گیا ہے۔جب تک یہ کالاقانون واپس نہیں ہوتا ہے تب ہم لوگ اس لڑائی کو مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے۔ مسٹرنظرعالم نے شاہین باغ دھرنا کو پولیس کے ذریعہ اُجاڑ دئیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں۔ ہم لوگ پہلے اس وبا سے نپٹتے ہیں اُس کے بعد بھی اگر گنگی بہری حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی ہے تو اور بھی مضبوطی کے ساتھ اس کالے قانون کے خلاف احتجاج تیزکریں گے اور بڑی تعداد میں شاہین باغ بنائیں گے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر اس وباء سے نپٹنے اور لوگوں کو گھرو ں میں رہنے کی اپیل کے بعد حکومت راشن اور روپیہ کے ساتھ ساتھ دوا اور علاج کی سہولت مہیا کرائے۔ صرف تھالی اور تالی پٹوانے اور کرفیو لگانے تک معاملہ کو نہیں  رکھے۔ لوگوں کو سہولیات فراہم کرانا حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے کیوں کہ مزدور اور غریب جس کا روز کمانا کھانا ہے اس کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے اس لئے حکومت عوام کو کھانا اور روپیہ دونوں مہیا کرائے۔ مسٹرعالم نے مزید کہا کہ اس وقت تقریبا ًپوری دُنیا ”کورونا“ کی وبا ء سے پریشان ہے۔ بہار سمیت ہمارے ملک کی بیشتر ریاستوں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ عوام کو حکومت کے اس اقدام کا تعاون کرنا چاہئے اور بلاضرورت گھر سے باہرنکلنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے لئے کھانے پینے کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا ہے بطور خاص مزدوروں اور روزانہ کمانے والوں کے لئے فاقہ کشی کی نوبت بھی پیدا ہوچکی ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم سبھوں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد کا خیال رکھیں۔ ہماری تنظیم”آل انڈیا مسلم بیداری کارواں“، ”بہار بول رہا ہے“اور ”سنویدھان بچاؤ سنگھرش مورچہ۔ دربھنگہ“نے اپنی بساط بھر ایسے افراد کے تعاون کی پہل کی ہے ایسے افراد جنہیں کھانے پینے علاج وغیرہ کی پریشانی ہو درج ذیل نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان شاء اللہ ان کی مدد جائے گی۔